|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2021

پنجگور: نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے مکران اور خصوصاً پنجگور میں گزشتہ تین دنوں سے بجلی کی بندش پر کہا کہ مکران اور پنجگور کے عوام موجودہ دور حکومت میں بدترین دور سے گزر رہے ہیں موجودہ صوبائی حکومت اور وزراء کی غلط پالیسیوں سے مکران کے عوام کیلئے روزگار کاروبار تعلیم صحت کے دروازے بند اور پہلے سے موجود بنیادی سہولتوں کو ناکارہ بنا کر بند کردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار رحمت صالح بلوچ اپنے ایک جاری کردہ بیاں میں کیا انہوں نے کہا کہ ایران سے مکران کے تینوں اضلاع پنجگور تربت اور گوادر میں گزشتہ تین دنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونا عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی نااہلی سے مکران کے عوام بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دن سے ایران کی جانب مکران کی بجلی معطل ہے شدید گرمی میں عوام کا برا حال ہو چکاہے سکولوں میں گرمی سے طلباء شدید پریشان اور پانی کی سنگین قلت سے روزانہ سینکڑوں بچے اور بچیاں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل ہورہے ہیں۔

کاروبار ٹھپ مزدور ںے روزگار ہسپتال سرکاری ادارے متاثر ہیں لیکن حکومت میں بیٹھے سلیکٹیڈ نمائندوں نے چھپ کا روزہ رکھ کر خاموشی اختیار کیا ہوا ہے اور خود ٹھیکیدار بن کر عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی فنڈز کوبے دریغ لوٹ رہے ہیں اور عالی شان بنگلوں اور اے سی کمروں میں بیٹھ کر عوام کو بھول گئے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی مکران کے عوام اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڈے گی ایرانی حکومت انسانی ہمدردی کے بنیاد پر مکران کے بجلی بحال کرنے کی پہل کریں تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوں۔