|

وقتِ اشاعت :   July 13 – 2021

مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی کاروائی ایکسپائرمیڈیسن فروخت کرنے کے جرم میں میڈیکل سٹور سیل مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم نیڈرگ انسپکٹرشفیق الرحمن علیزئی و دیگر کے ہمراہ عوامی شکایت پر مستونگ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے لعل میڈیکل سٹور کو سیل کردیا اور ایس ایچ او کو فوری مقدمہ درج کرنے اور سٹور مالک کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی میڈکل اسٹور سے مستونگ سٹی پولیس تھانہ کے اہلکار نے ڈاکٹر کے پرچی پر اپنے اہلیہ کیلئے ادویات خرید لی ادویات استمال کرنے سے ماں کے پیٹ میں دو بچے ضائع ہوگئے۔بعد آزاں جب انھوں نے ادویات چیک کی تو معلوم ہوا کہ میڈیسن ڈیٹ ایکسپائرتھے جس کی انھوں نے انتظامیہ کو شکایت کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائی عمل میں لائی۔