|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2021

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان سینیٹر حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں غریب کا خاتمہ شامل ہے۔

ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں غربت کا نہیں بلکہ غریب کا خاتمہ شامل ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پٹرول، آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر ہے۔

اُن کاکہنا تھا کہ حکومت نے گالم گلوچ کلچر کو پروان چڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔