پسنی: پسنی میں مزید چار لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق،تعداد 9 ہوگئی ، آر ٹی اے کے زریعے آج چار لوگوں کا ٹیسٹ کیاگیا جوکہ چاروں کرونا وائرس پازیٹیو نکلے۔ آر ٹی اے کے ذریعے پچھلے 48 گھنٹوں میں کل 24 مریضوں کا ٹست کیا گیا جن میں 9 افراد کی ٹسٹ پازیٹیو آگیا ہے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پسنی کے عوام سے اپیل ہیکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور بلاوجہ گھر سے نکلنے سے گریز کریں تاکہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی محفوظ کریں ۔ مزید انہوں نے کہاہے کہ شہری انتظامیہ کی جانب دی گئی ایس او پیز پر عمل کریں۔اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ اندرون اور بیرون شہر ٹرانسپورٹ اور بازاروں کیلئے پہلے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی سخت ترین ہدایات جاری کریں۔
واضع رہے کہ اس وقت پسنی شہر میں 60 فیصد لوگ بخار میں مبتلا ہیں جنکی اب تک کرونا ٹسٹ نہیں ہوئی ہیں اگر مزید ٹسٹ کی جائے تو کہیں تعداد میں مزید مثبت کیسز آنے کا خدشہ ہے جس پر سخت ترین عمل درآمد کرانے کی اشد ضرورت ہے۔