|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2021

لندن میں مقیم قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری نے ملاقات کی۔

افغان قومی سلامتی کونسل  کا کہنا ہے کہ افغان وزیر مملکت سید سعادت نادری نے نوازشریف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا ردِ عمل

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نوازشریف کی افغان حکام سے ملاقات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا اس لیے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی افغانستان میں ’را‘ کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے، مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔