تربت: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کی آئی جی ایف سی سے ملاقات۔ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی اور آئی جی ایف سی کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں صوبائی وزیر نے آئی جی ایف سی سے عوام کے کاروبار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدوئی بارڈر کے ساتھ ساتھ جالگی بارڈر کو بھی عوام کیلئے کھول کر عوام کو کاروبار کی اجازت دے تاکہ مکران بلکہ ضلع کیچ کے عوام کا زریعہ معاش اسی ڈیزل کے کاروبار سے منسلک ہے لہزا عبدوئی بارڈر کے ساتھ جالگی کراسنگ پوائینٹ کھول دی جائے۔
اس دوران آئی جی ایف سی نے صوبائی وزیر کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جالگی کراسنگ پوائنٹ کے بارے میں اوپر رابطہ کرکے لوگوں کا مسلہ بیان کرکے عوام کیلئے جالگی کراسنگ پوائینٹ کو انشااللہ کوشش کریں گے جلد از جلد کھول دیں گے۔