خضدار: ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق خضدار کے مین شاہراہ پر کوچ اور گاڑی میں تصادم سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب کوچ اور گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے
جانبحق ہونے والوں میں سے ایک نوجوان ابرار حسین ہے جو سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا نواسہ ہے