کوئٹہ: قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ہلال احمر بلوچستان کے نو منتخب چیئرمین ہلال احمر عبدالباری بڑیچ کو دفتر کا چارج سھنبالنے پر مبارکباد باد اور دعا خیر کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک عام کارکن کو گورنر بلوچستان بنانے کے ساتھ میرٹ کو اپنا نصیب العین تصور کرتے ہلال احمر بلوچستان کیلئے ایک مخلص، ایماندار اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت کو تعینات کیا ہے اور وہ اپنی تمام تر توانائی کو بروئے کار لاتے ہوئے ہلال احمر بلوچستان کو ایک مثالی ادرا بنائینگے۔
اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار خادم حسین وردگ، صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر منیر بلوچ،سردار داود ترین ، چیئرمین زکوۃ کمیٹی کوئٹہ زین العابدین خلجی، یوتھ ونگ کے داود شاہ کاکڑ، شایان احمد،ماجد تاجک، ڈپٹی اٹارنی جنرل سید اقبال شاہ، جمیل بوستان، ممبر بورڈ بیت المال کلثوم پانیزئی، صدر ویمن زولیخا مندوخیل ملک فیصل دیوار، ادریس تاج، طلحہ سہیل، میر علی اغا،نور اچکزئی۔
عالم کاکڑ ،ثناء اللہ آغا، صابر ناصر، اشرف ناصر ، یحیٰ خان کاکڑ ،نصیب اللہ کلیوال، خدائے نور بڑیچ، فضل بڑیچ کو مبارک باد دی اور دعا خیر کی انہوں نے مزید کہا کہ ہلال احمر کے تمام عملے کو چیئرمین عبدالباری بڑیچ کے ساتھ مل کر اتفاق اور اتحاد سے عوام کی خدمت کرنی ہوگی