|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2021

پسنی : پسنی میں بجلی و پانی کی بندش کے خلاف احتجاج، مین شاہراہ بلاک کردی گئی مظاہرین کا چیف جسٹس پاکستان سے سو موٹو ایکشن لینے کا مطالبہ،
پسنی میں پانی و بجلی کی بندش کے خلاف لوگوں کا احتجاج جاری ہے ۔ جس میں انہوں نے پسنی مین شاہراہ جڈی ہوٹل کے قریب پسنی مین شاہراہ کو ٹاہر جلاکر بلاک کیا۔جڈی ہوٹل کے قریب ماشاللہ چوک کے دونوں اطراف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
پسنی گزشتہ ہڑتالیس گھنٹوں سے بجلی بند ہے اور ساتھ ہی پچھلے 20 دنوں سے شہر میں پانی کی سپلائی بھی معطل ہے جسکی وجہ سے لوگ زہنی کوفت کا شکار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پسنی شہر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور متعدد فیڈروں کی بندش کے خلاف مقامی افراد جن میں مرد و خواتین شامل ہیں نے جڈی ہوٹل کے قریب مین شاہراہ پر احتجاج کیا اور ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ماہانہ باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں پھر بھی پچھلے پندرہ دنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے اور کیسکو کی جانب سے بارہ سے اٹھارہ گنٹھے بجلی بند کی جاتی ہے ۔
دریں اثنا کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ایران مکران کو بجلی نہیں دے رہی ہے جسکی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہیکہ گرڈ اسٹیشن میں 24 گنھٹے بجلی بحال ہے لیکن شہر میں بجلی کی سپلائی اک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت بند کی جاتی ہے ۔
مظاہرین نے چیف جسٹس بلوچستان و پاکستان سے اپیل کی کہ اس وبا کے دنوں میں ہمارے بچوں اور شہرہو پر رحم فرماکر کیسکو کے خلاف فوری سو موٹو ایکشن لیں۔