|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2021

کوئٹہ+ گوادر+تربت: مکران میں بجلی بحران کے خلاف عوامی احتجاج میں شدت’تربت کے بعد گوادر میں عوام سڑکوں پر نکل آئے نیشنل پارٹی کی اپیل پر گزشتہ روز شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن رہا جبکہ آل پارٹیز کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا سڑکیں بلاک جبکہ جلاؤ گھیراؤ بھی کیا گیا تربت میں آل پاٹیز کے رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق گوادر ، نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پانی اور بجلی کے بحران پر گوادر میں پہیہ جام اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، شہر بھر میں تمام کاروباری، تجارتی مرکز، مالیاتی ادارے ، ہوٹلز وغیرہ بند۔

کوسٹل ہائی وے بلاک گوادر پورٹ کو جانے والی شاہراہ سمیت شہر کی تمام سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی معطل کردی گئی۔کارکنان کا ملا موسیٰ موڈ پر دھرنا، دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت۔حکمرانوں کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ تفصیلات کے مطابق گوادر میں پانی کی قلت اور بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف نیشنل پارٹی گوادر کے زیراہتمام شہر بھر میں مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے گوادر میں کاروباری وتجارتی مراکز مالیاتی ادارے ہوٹلز وغیرہ بند رہے۔

نیشنل پارٹی کے کارکنان سمیت عوام نے کوسٹل ہائی وے سمیت گوادر پورٹ پر جانے والی شاہراہ اور شہر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں پر ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی معطل کر دی۔دریں اثناء نیشنل پارٹی کے کارکنان نے ملا موسء موڈ پر پہنچ کر دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور شدید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے فیض نگوری، ناگمان عبدال، آدم قادر بخش،ولید مجید ،اسماعیل شیخ، عابد سہرابی، گوادر مائیگیر اتحاد کے حاجی خداداد واجو، اور سیاسی شخصیت حسین واڈیلا نے خطاب کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس وقت گوادر تاریخ کے شدید بحرانوں کی زد میں ہے۔آنکارہ کور ڈیم خشک ہونے سے گوادر سمیت ضلع بھر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے۔خواتین اور بچے حصول پانی کی تلاش میں دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔جبکہ دوسری طرف محکمہ کسکو نے اپنی بدمعاشیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

جس کی وجہ سے شدید ترین لوڈشیڈنگ کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔انھوں نے کہاکہ عوام کو ترقی کے مھیٹے خواب دکھانے والے حکمران کہاں ہیں۔ان کی کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔انھوں نے کہاکہ حکمران سی پیک کے چرچے اور گوادر کی ترقی کے بلند بانگ دعویٰ کرتے ہوئے نہیں تھکتی وہ آکر دیکھیں کہ ہیاں کے عوام کس طرح ازیت کی زندگی گزار رہی ہے۔ہماری ماں بہنیں اور بچیاں اس شدید گرمی میں پانی اور بجلی کی بنیادی سہولتوں کے لیے احتجاج پر مجبور ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو مزید پریشان نہ کریں۔

گوادر میں پانی اور بجلی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ورنہ گوادر کے غیور عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے سخت ترین احتجاج پر مجبور ہوگی۔ مقررین نے کہا کہ وہ جمعہ کے روز جی ڈی اے آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔علاوہ ازیںسربندن میں آل پارٹیز، انجمن تاجران، انجمن ماہیگیر اتحاد اور سیول سوسائٹی کی جانب سے سربندن چوک سے ایک ریلی شروع ہوکر سربندن کراس پر دھرنے کی شکل اختیار کرگیا۔ ریلی میں شریک آل پارٹیز، انجمن تاجران، انجمن ماہیگیر اتحاد اور سیول سوسائٹی کے نمائندے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن، سابق یوسی ناظم کہدہ حمید عصا، اقبال حمل، کے بی ارمان، اقبال مولابخش، شریف بلوچ، مجیب داؤدی، رفیق خیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سربندن میں کیسکو نے عوام کا جینا محال کیا ہے۔

اس ادارے کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ جب دل چاہے فیڈر بند کرتے ہیں جب دل چاہے فیڈر چالو کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کیسکو کو لگام دینے کا طریقہ ہے کہ سربندن کے عوام اپنے حق کی خاطر گھروں سے نکلنا جانتے ہیں۔ کرونا جسے خطرناک بیماری نے پورے ملک میں تباہی مچائی دی ہے۔ اس خطرناک بیماری کے ڈر لوگ اپنے گھروں میں محسور ہیں تاکہ اس وبا سے بچیں لیکن اس گرمی میں بجلی نہ ہونے سے اپنے گھروں میں بیٹھ نہیں سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب تک سربندن میں لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا جا?گا تب تک سربندن کے عوام کوسٹل ہائی وے پر نہیں اٹھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے سربندن کے عوام کے روزگار پر بہت برا اثر پڑا ہے۔

کرونا کی وجہ سے لوگ بل ادا نہیں کرسکے ہیں مکران کے تینوں اضلاع کے بل معاف کئے جائیں۔ لوڈ شیڈنگ پر پایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کو یہ احساس نہیں ہے کہ کوسٹل ہائی وے پر لوگ اپنے حق کے لی? بھیٹے ہیں لیکن ان کے کانو پر جوں تک نہیں رینگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے پر گاڑیوں کی قطار موجود ہیں ان میں ہر طرح کے مسافر ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کو احساس نہیں وہ مزاکرت کے بجا? ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو رات بھر اپنے حق کی خاطر گھروں کو چھوڑ کر کوسٹل ہائی وے پر بھیٹیں گے۔

دریںا ثناء آل پارٹیزکیچ نے کیسکو مکران کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کو فوری طورپر ڈویڑن بدرکرنے، بجلی بحران کے مکمل خاتمہ اور بارڈربندش اورٹوکن سسٹم ختم کرنے کامطالبہ کردیا، سیاسی کارکنان ومعززین کے خلاف ایف آئی آرواپس نہ لی گئی تو جیل بھروتحریک شروع کریں گے، ان خیالات کااظہار آل پارٹیزکیچ کے کنوینر، بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نصیر احمدگچکی نے آل پارٹیزاجلاس کے بعد تربت پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس میں آل پارٹیزکیچ کے ڈپٹی کنوینر، بی این پی کے ضلعی نائب صدر حاجی عبدالعزیز، آل پارٹیز میں شامل جماعتوں کے رہنما نیشنل پارٹی کے فضل کریم بلوچ، طارق بابل، اقبال بلوچ، بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میرخلیل تگرانی، ضلعی صدرکامریڈ ظریف زدگ، شے مریدبلوچ، پاکستان پیپلزپارٹی ضلع کیچ کے صدر حاجی قدیر احمدبلوچ، جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالحفیظ مینگل، مولانامحمد علی شیرانی، معروف سیاسی رہنما نواب شمبے زئی، جماعت اسلامی کے شاہ جہان بلوچ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما یلان زامرانی ودیگر موجودتھے، آل پارٹیزکیچ کے کنوینر نصیر احمدگچکی نے کہاکہ انتہائی افسوس اوردکھ کامقام ہے کہ بلوچستان جو وسائل اورمعدنیات سے مالا مال سرزمین ہے مگر یہاں کے وسائل، معدنیات اورپیداوار سے ہمیں فائدہ نہیں پہنچ پاتا، سوئی گیس سے ہم محروم ہیں، ہمارے سمندر غیروں کے رحم وکرم پرہے، بلوچستان میں ایک رپورٹ کے مطابق 2000میگاواٹ بجلی پیداہوتی ہے۔

جبکہ بلوچستان کی ضرورت اس وقت1200سے 1400میگاواٹ تک ہے مگر اس کے باوجود بلوچستان کے کسی کونے میں بجلی صحیح معنوں میں دستیاب نہیں، جبکہ مکران ڈویڑن ایران کے رحم وکرم پرہے، بلوچستان میں بجلی کی پیداوار ضرورت سے زائدہونے کے باوجود پورامکران ڈویڑن گزشتہ ایک مہینہ سے بجلی کے بدترین بحران کاشکار ہے اس پرمستزادیہ کہ یہاں کے عوام کو ہراساں وپریشان کرنے کیلئے کیسکو میں ڈیپوٹیشن پر ایک بدمعاش اور عوام دشمن افیسرمسلط کردیاگیاہے جوعوام کو اذیت میں دیکھ کر روحانی وذہنی تسکین محسوس کرتاہے،اپنی اسی تسکین کی خاطر غیرقانونی طورپر ٹرانسفارمر اتارنا، لنک کٹ کرنا اورفیڈربند کرنا ان کامعمول بن چکا ہے،ریکوری کے نام پر عوام سے کروڑوں روپے بٹورے جارہے ہیں مگریہ پیسے صحیح معنوں میں کیسکو کے کھاتے میں جمع نہیں ہورہے ہیں، صارفین پر ایسے تیزرفتار بجلی میٹر مسلط کردئیے گئے ہیں جنہیں پورے ملک میں کہیں بھی لوگوں نے نصب کرنے نہیں دیاہے ان کی زیادتیوں کی وجہ سے عوام مسلسل ایک عذاب جھیلتے آرہے ہیں۔

رہی سہی کسر حالیہ بجلی بحران نے پوری کردی ہے جس سے عوام کا پیمانہ صبرلبریز ہوگیا ہے، عوام کی قوت برداشت جواب دے گئی ہے جس کا ایک عملی مظاہرہ گزشتہ روز آبسرکے عوام نے دکھایاہے، تین روزقبل تمپ میں بھی عوام سڑکوں پرتھے اسی طرح گوادر ودیگر علاقوں میں بھی عوام سراپا احتجاج ہیں، اس لئے آل پارٹیزکیچ حکام بالا اور ضلعی انتظامیہ سے پرزورمطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس بدمعاش عوام دشمن ایس ای کو فوری طورپر ڈویڑن بدرکرکے مکران کے حالات کومزید خراب ہونے سے بچائیں کیونکہ اس کی مزیدیہاں پرموجودگی کسی بھی وقت عوام اوران کے درمیان محاذآرائی اورکشیدگی کاباعث بن سکتی ہے اگر حالات خراب ہوئے تو ذمہ داروفاقی، صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ ہوں گے، آل پارٹیز کیچ کامطالبہ ہے کہ سیاسی کارکنان حاجی عبدالعزیز، اقبال بلوچ اور سیٹھ یاسین کے خلاف ایف آئی آردرج کرانے کا ارادہ ترک کیاجائے بصورت دیگر آل پارٹیز سخت لائحہ عمل طے کرے گی، اگرانہیں گرفتارکیاگیا تو جیل میں 3سیاسی کارکن نہیں بیٹھیں گے بلکہ جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بارڈر بندش نے یہاں کے عوام کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے، بارڈر صدیوں سے یہاں کے عوام کے گزربسرکا ذریعہ رہاہے بارڈر بندش سے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں بارڈرپر حالیہ ٹوکن سسٹم کو ہم مستردکرتے ہیں یہ مخصوص گروہوں کومالی طورپر مستحکم کرنے کی سازش کاحصہ ہے بارڈرکو حسب سابق ٹوکن سسٹم کے بجائے عام لوگوں کیلئے کھول دیاجائے، انہوں نے کہاکہ کرونا عالمی وباء￿ کیچ میں خطرناک اور تباہ کن رخ اختیارکرچکی ہے مگر یہاں ہسپتالوں میں سہولیات دستیاب نہیں، کرونا کے حوالے سے نہ مطلوبہ ویکسین دستیاب ہیں نہ وینٹی لیٹر اورعلاج معالجہ کی سہولت موجودہے ہسپتالوں کی صورتحال دیکھ کر عوام مایوس ہیں۔

عوام بے یارومددگار ہیں، لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ حکومت غریبوں کے روزگار اور ان کے روزی روٹی سے متعلق بھی اقدام اٹھائے انہوں نے کہاکہ آل پارٹیزکیچ ان جائز مطالبات پرکسی قسم کی مصلحت پسندی کاشکارنہیں ہوگی اورنہ ہی کسی قسم کی کمزوری دکھائے گی، مطالبات پرعملدرآمدنہ ہونے کی صورت میں کیچ کے ساتھ ساتھ گوادر اورپنجگور کی سطح پر بھی احتجاج کو وسعت دیں گے وہاں آل پارٹیز سے بھی رابطے میں ہیں، بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میرخلیل تگرانی نے کہاکہ ایک گاڑی کی توڑپھوڑ کابہانہ کرکے عوام سے انتقام لینے اوربلیک میلنگ کا حربہ اختیارکرکے عوام کو دبانے اورخاموش کرانے کی پالیسی اپنائی جارہی ہے مگر ہماراعزم ہے کہ ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آردرج ہونے کی صورت میں بھرپور اورشدید احتجاج کیاجائے گا، جے یو آئی کے رہنمامولانا عبدالحفیظ مینگل نے کہاکہ ایس ای کیسکو اورانتظامیہ عوام کے جذبات سے نہ کھیلیں، مسائل کوسنجیدگی سے لیں اور ایس ای کوفوری ڈویڑن بدرکیاجائے۔