محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل ایاز بلوچ کی ہدایت پر اینٹی کی کاروائی محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم سعید اور اسسٹنٹ انجنیئر مظہر ایوب گرفتار محکمہ اینٹی کرپشن نے ٹھیکیدار سمیت پانچ آفیسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا دیگر نامزد آفیسران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،
ملزمان نے ٹھیکیدار کے ساتھ ملکر ڈیموں کی تعمیر پر کروڑوں روپے کا کرپشن کیا تھا ضلع پشین میں ڈیموں کی تحقیقات کے لئے ٹیم دی گئ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کی اور کرپشن کے ٹھوس شواہد ملے تحقیقاتی ٹیم کے رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی
گرفتار ملزمان کو کوئٹہ منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ،