|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2021

ڈیرہ مرادجمالی : بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن زیر سماعت ہونے اورفیصلہ محفوظ کے باوجود لیویز فورس سے پولیس میں ضم ہونے والے 40ڈی ایس پیز کو بطور ایس پی ترقی دینے کیلئے سی پی او کی جانب سے متوقع آفیسران کے کوائف ودیگر دستاویزات کی طلبی پر محکمہ پولیس کے ڈی ایس پیز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈی ایس پیز کی ترقیوں کے خلاف سوار کے روز بلوچستان ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے اور آئی جی پولیس بلوچستان کو بھی نظر ثانی کیلئے درخواست دی گئی ہے ۔

کیونکہ ترقی پانے والے مذکورہ ڈی ایس پیز نے پولیس رول کے مطابق ٹرینگ بھی حاصل نہیں کی گئیں ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ کل کوئٹہ میں ڈی ایس پیز کا اجلاس متوقع ہے دوسری جانب 40 ڈی ایس پیز کو ترقی دینے کیلئے متعلقہ رینج اور اضلاع کو مراسلہ جات بھی جاری کرکے کوائف طلب کیئے گئے ہیں ۔