تربت: بلوچستان بار کونسل کے وائس چیرمین قاسم علی گاجیزئی کی آئینی درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ کے جحج جسٹس روزی خان بڑیچ کا ایگزیکٹیو آفیسر کیسکو مکران کی عدالت عالیہ میں عدم حاضری پر برہمی کا اظہار۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جج روزی خان بڑیچ نے حکم دیا کہ ایک گھنٹے کے اندر چیف آفیسر کیسکو کو عدالت میں حاضر کیا جائے جس پر چند گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوبارہ کیس کی سماعت ہوئی، چیف آفیسر کیسکو نے عدالت میں حاضر ہوکر مکران کیچ میں بجلی کے بحران، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج بہتر بنانے اور جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر درخواست گزار بلوچستان بار کونسل کے وائس چیرمین قاسم علی نے کہا کہ مکران میں کرونا کی وجہ سے حالات ابتر ہیں اسپتالوں میں بجلی نہیں، گھروں میں بجلی نہیں لوگ احتجاج کررہے ہیں۔ اس موقع پر ہائیکورٹ کے جح جسٹس روزی خان بڑیچ نے حکم دیا کہ تین دن کے اندر تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرایا جائے اور بتایا جائے کہ کیسکو نے کیا اقدامات کئے ہیں کیس کی پیروی سپریم کورٹ کے وکیل سلیم لاشاری اور راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ کر رہے ہیں۔