ژوب: ژوب میں گزشتہ شب تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش نے شہر میں تباہی مچادی درجنوں مکانات منہدم کھڑی فصلیں تباہ اور مال مویشی پل سڑکیں سیلابی پانی میں بہالے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ژوب میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش نے شہر کا نقشہ تبدیل کر کے تباہی مچائی دی شہر کے چاروں طرف اندھیرا ہی اندھیرا چھا گیا لوگوں نے خوف سے اذان شروع کئے۔
ریلوے کالونی،خروٹ آباد ناصر آباد اسلامیار محلہ شیرانی بازار نیوآبادی گنج محلہ میں درجنوں مکانات منہدم ہو کر لوگ محفوظ مقاماتِ منتقل ہو گئے ژوب کے عوامی وسماجی شخصیات لالا نسیم کاکڑ ظفر اللہ مردانزئی سید افضل شاہ مندوخیل شیخ اشرف مندوخیل اور ساجد بنگش نے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی اور صوبائی وزیر حاجی مٹھاخان کاکڑ کو بروقت حالات سے آگاہ کیا۔
جس میں ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی صوبائی وزیر حاجی مٹھاخان کاکڑ کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں کو کھانے روٹی سالن پہنچائے مزید امداد دینے کی یقین دھانی کرائی طوفانی بارش سے دیہی علاقوں میں کروڑوں روپے کے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی مال مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ان تمام تر نقصانوں کا اصل وجہِ میونسپل کمیٹی کی۔
ناقص منصوبہ بندی اور ندی نالوں میں تغیانی اور برساتی ندیاں چھوٹے نالیوں میں تبدیل ہونا نقصانات کا سبب بن رہی ہے شاہد ژوب کے بیشتر لوگوں کو یاد ہوگا کہ سلیازہ سے لیکر ژوب شہر تک سیلابی ندیاں تھی اور ہر علاقے کا سیلابی پانی اپنے ہی سیلابی ندی سے گذرتی تھی آج وہ سیلابی ندیاں کہاں اور کس حالت میں اکثر بڑے سیلابی ندیاں چھوٹے نالیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
یا سیلابی ندیاں تجاوزات کی بھینڈ چڑ گئی ہے جس کی وجہ سے ندیوں اور نالیوں میں تغیانی کے باعث سیلابی پانی رہائشی مکانات میں داخل ہو کر نقصانات کا سبب بن رہی ہے اور مین سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کر رہے ہیں ژوب کے عوامی وسماجی حلقوں نے ان تمام نقصانات کا زمہ دار میونسپل کمیٹی کو ٹہرایا ہے کہ انہوں نے نالیوں کی صفائی کا مسئلہ سنجیدگی سے نہیں لیا ہے۔
اور نہ ہی اپنا فریضہ سمجھتی ہے ژوب شہر پہاڑوں کے درمیان واقع ہے سلیازہ سیلابی ریلا ژوب شہر کے سنگ سے گزرتی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ژوب شہر سیلابی ریلے میں بہہ کرایک دن کنڈرات اور ویرانی میں تبدیل ہوگا پھر نہ ٹینٹ کمبل اور نہ ہی خیرات کام آئے گا ان تمام مسائل کا حل تلاش کرنا ضروری ہے کیونکہ ڈاکٹر پہلے مرض کی تشخیص کے بعد مریض کا علاج کرانے ہیں اسی طرح ژوب شہر کو موجودہ درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
قدرت کا ایک قانون ہے کہ بارشوں کے لئے سیلابی ندیاں بنائی ہے جب سیلابی پانی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جائے تو سیلابی پانی آپنا راستہ خود تلاش کرتی ہے جو ژوب شہر میں موجودہ حالات ہمارے سامنے ہیں اور کئی دہائیوں سے ژوب کے عوام اپنے پیاروں کی لاشیں اور نقصانات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔