|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن حمل کلمتی نے لالٹین اور آلودہ پانی کی بوتل ایوان کی میز پر رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

منگل کو بلوچستان اسمبلی کے منعقدہ اجلاس میں گوادر سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن میرحمل کلمتی نے مکران ڈویژن میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں اپنی میز پر لالٹین آلودہ پانی کی بوتل رکھ کر شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔