تربت: تربت میں کووڈ 19 کی صورت حال بدستور خراب، ہسپتالوں کے وارڈ بھر گئے، آکسیجن کی سہولت بھی ناپید ہے۔تربت میں کرونا وائرس کی بڑھتی کیسز کے باعث ٹیچنگ ہسپتال تربت سمیت تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کے لیے جگہ دستیاب نہیں ہے، تربت کے علاوہ ضلع گوادر اور پنجگور سے بھی مریضوں کو تربت منتقل کیا جارہا ہے۔
کیونکہ ان دونوں اضلاع میں علاج کی موثر سہولت موجود نہیں ہے، ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں کرونا وارڈ مریضوں سے فل ہے جبکہ مذید کسی مریض کو داخل کرنے کی گنجائش نہیں شدید بخار اور کرونا کی علامات کے حامل مریضوں کو مجبوری میں دیگر وارڈ میں بھی داخل کردیا گیا ہے جبکہ تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی نئے مریضوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔
دوسری طرف ٹیچنگ ہسپتال سمیت پرائیویٹ ہسپتالوں میں آکسیجن بھی کم پڑگئے ہیں، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کیچ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے دوران پہلے سے نافذ لاک ڈاؤن میں 8 اگست تک توسیع کیا فیصلہ کیا گیا جس کو سیاسی و سماجی سطح پر سراہا جارہا ہے تاہم لاک ڈاؤن کے باوجود کرونا ایس او پیز پر عمل درامد نہیں کیا جارہا اور بازاروں میں رش بھی زیادہ ہے۔