کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا, صوبائی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان،صوبائی وزیر داخلہ میرضیااللہ لانگوکے ہمراہ سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کا دورہ صدر مملکت عارف علوی کو ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی.
ڈیٹا سسٹم کے تحت مجرموں اور جرائم کا پورا ڈیٹا ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پولیس بلوچستان کی بریفنگ اینٹی گریٹیڈ کمیونیکشین سسٹم کے تحت تمام تھانوں کا ڈیٹا دستیاب ہے۔ سٹلائٹ پولیس خدمت مرکز اور ڈیجیٹل سرویلینس میکنزم کو مزید بہتر کیا جارہا ہے۔ ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر انتہائی اہمیت کا حامل سسٹم ہے۔ یہ سسٹم جدید پولیسنگ اور پبلک سروس کی جانب اہم قدم ہے۔ صوبوں کے مابین جرائم پیشہ افراد کا اس نظام کے ذریعے جرائم میں کمی لائی جاسکتی ہے صدر مملکت عارف علوی نے بلوچستان پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں جدت کو سراہا اور اسے ایک مثالی فورس قرار دیا۔