گوادر: پیشکان ، پانی اور بجلی کی عدم فراہمی اور بندش کے خلاف شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال ، کاروباری مراکز بند ، خواتین سڑکوں پر نکل آئیں، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور ٹائر جلائے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق پیشکان میں گزشتہ ایک ماہ سے پانی اور بجلی کی بندش اور عدم فراہمی کے خلاف پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا گیا۔جس کے باعث تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔
اس موقع پر خواتین نے شدید احتجاج کیا۔ خواتین گھروں سے باہر نکل آئیں انھوں نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور ان پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹرانسپورٹ کی روانی بند کردی۔اس موقع پر احتجاجی خواتین نے پانی اور بجلی کی بندش پر شدید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی ان کا کہنا تھا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے پیشکان میں فوری طور پر کھمبوں کی تنصیب، تاروں کی بچھائی اور پانی کی فراہمی شروع نہیں کی تو ہم اگلے مرحلے میں گوادر پہنچ کر ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیںنگے۔