گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے گوادر میں بجلی اور گیس کی فراہمی کے حوالے سے موجود بحرانی کیفیت کا نوٹس لیتے ہوئے کیسکو اور سورئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد گوادر میں ضرروی تعداد میں عملہ کی تعیناتی سہولتوں کی فراہمی اور اپنے دفاتر کی مفالیت کو یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر میں حالیہ بجلی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے سیکریٹری توانائی حکومت بلوچستان کو ایک مراسلہ لکھا ھے جس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ گوادر میں کیسکو اسٹاف کی کمی تینکی اسٹاف کے ہے ٹرانسفارمر کی تنصیب سمیت دوسرے اہم مسائل کے حوالے سے اعلیٰ احکام کو آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ گوادر میں ٹرانسفارمر کا کوئی بیک اپ نہیں رکھا گیا ہے۔
جبکہ گوادر شہر میں اس وقت 95 عدد ٹرانسفارمر نصب کیے گئے ہیں جو ضلعی انتظامیہ نے مہیا کیے ہیں کیسکو گوادر میں کوئی ایسا عملہ یا ٹیم موجود نہیں ہیں اور تار تنصیب کرنے کا کام کرسکے بلکہ ضرورت کے وقت ٹیم کو کوئٹہ سے لایا جاتا ہے ڈپٹی کمشنر گوادر نے اپنے مراسلہ میں اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ کیسکو گوادر کی ستعداد کار بڑھائے اور انکے بتائے گئے۔
مسائل کو حل کرے تاکہ ضلع گوادر میں موجود بجلی کے مسائل کو فورطور پر حل کیا جائے دراثنا ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے انچارج سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ضلع گوادر کے سوئی سدرن گیس کمپنی کے تمام مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے ضلع گوادر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ احکام کو ایک مراسلہ بھی ارسال کیا ہے۔
جس میں کہا گیا ہے کہ گوادر کے تمام علاقوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور بلز کی دیر سے وصولی اور اس سے متعلق کئی دوسرے مسائل صارفین کو درپیش ہیں جو حل طلب ہیں ان مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے۔
کہ سوئی سدرن گیس کمپنی گوادر میں لوگوں کی سہولت کے لیے اپنا کسٹمر سپورٹ سروس شروع کرے جبکہ گوادر میں گیس بل کی تقسیم کے حوالے سے بلنگ سیشن کا قیام عمل میں لائیں ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اپنی استعداد کار بڑھکر پورے شہر اور گردونواح کے گھروں کو بھی مین پائپ لائن سے منسلک کرکے گیس کی فراہمی شروع کی جائے۔