|

وقتِ اشاعت :   August 6 – 2021

تربت: انجمن تاجران حقیقی کا کمشنر مکران کے ساتھ مزاکرات کامیاب، کل سے لاک ڈاؤن ختم اور دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انجمن تاجران حقیقی کے سربراہ شاہ دوست دشتی کی سربراہی میں تاجر برادری کے ایک وفد نے جمعہ کے روز کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین سے ملاقات کرکے لاک ڈاؤن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کی مدت جمعہ کو ختم ہوگئی ہے۔

اس عرصے میں تاجر برادری نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے دکانیں اور مارکیٹ بند کیں جس کا مقصد عالمی وبا کرونا کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرکے اسے شکست دینا تھا، اس دوران تاجر برادری نے ہر طرح کے مشکلات کا سامنا کیا لیکن لاک ڈاؤن کی مکمل پاسداری کی، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے ایک گروپ نے بد نیتی کا مظاہرہ کرکے ایک ڑیل کے تحت تاجروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر مکران کی طرف سے تاجر برادری کے مشکلات کا ادراک کرکے لاک ڈاؤن ختم کرنا قابل تعریف فیصلہ ہے جس کو تاجر رادری قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شاہ دوست نے مزاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے۔

بتایا کہ انجمن تاجران حقیقی تربت کے تاجر برادری کی حقیقی ننائندگی کررہی ہے کیونکہ ایک گروہ مسلسل زاتی مفادات کے تحفظ کے لیے تاجر برادری کا نام لے کر سیاست کررہی ہے جس کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے۔