خضدار: بی این پی (عوامی) ضلع خضدار کے سینئر رہنماء عبدالقادر زہری ،خیر آوہ یونٹ کے یونٹ سیکرٹری وڈیرہ غلام نبی ابابکی ،سا ت مرحلہ یونٹ کے یونٹ سیکرٹری عبدالحکیم چنال چیف آف جھالاوان سیاسی فورم کے رہنماء عیدمحمد ایڈووکیٹ اور عطاء اللہ موسیانی کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بی این پی (عوامی ) سے مستعفی ہو کر۔
چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیف آف جھالاوان سیاسی فورم میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،تفصیلات کے مطابق بی این پی (عوامی ) ضلع خضدار کے سینئر رہنماء عبدالقادر زہری ،یونٹ سیکرٹریز وڈیر ہ غلام نبی ابابکی ،عبدالحکیم چنال،مختلف یونٹوں کے۔
ممبران لعل بخش میروانی ،اللہ بخش موسیانی ،عبید اللہ میروانی ،سمیع اللہ میروانی ،حمد اللہ میروانی ،ثناء اللہ میروانی ،محمد حیات میروانی ،سیف اللہ میروانی ،محمد ابراہیم زہری ،علی احمد جتک اور عبدالحمید ٹراسانی اپنے دیگر سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ چیف آف جھالاوان سیاسی فورم کے رہنماوں عید محمد ایڈووکیٹ اور عطاء اللہ موسیانی کی موجودگی میں خضدار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
کہ قبل ازیں ہماری سیاسی وابستگی بی این پی (عوامی ) کے ساتھ تھی ہم نے جنرل الیکشنوں سے لیکر آج تک ہر مرحلہ و ہر مشکل دور میں بی این پی (عوامی) کے علاقائی و مرکزی قائدین کے ساتھ رہے ان کی آوازپر لبیک کہا مگر افسوس پارٹی قیادت کی جانب سے کبھی ہمارے مسائل کے حل کی جانب توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی کبھی ہمیں سنا گیا کہ ہمارے مسائل کا حل کس طرح ممکن ہے۔
اس لیے ہم بی این پی (عوامی) مایوس ہو کر ان سے رائیں جد ا کرتے ہوئے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کاروان میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں اور ہمارے اس فیصلے میں میر عبدالرزاق زہری ،عید محمد ایڈووکیٹ ،عطاء اللہ موسیانی کی کاوشیں شامل ہیں اس موقع پر چیف آف جھالاوان سیاسی فورم کے ایڈووکیٹ عید محمد نے خطاب کرتے ہوئے۔
نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو چیف آف جھالاوان کے کاروان میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف جھالاوان بلوچستان کا وہ واحد سیاسی و قبائلی شخصیت ہے جن کے فیصلے کارکنان کی مشاورت سے طے ہوتے ہیں ان کی نظر میں نیچے سے لیکر اوپر تک تمام کارکنان و قائدین کی یکساں اہمیت ہے اور انہیں ہمیشہ سیاسی کارکنوں کی قدر کی ہے۔
آج سیاسی کارکنان کی اتنی بڑی تعداد میں ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرنا یقینا ان کی دانشمندی کی ثبوت ہے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کی شمولیت سے چیف آف جھالاوان کا کاروان خضدار زہری باغبانہ اور مولہ میں مزید وسعت اختیار کرے گی اور عنقریب اس طرح مزید سیاسی کارکنان اپنی اپنی سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر چیف آف جھالاوان کے کاروان میں شامل ہونگے۔
اس موقع پر چیف آف جھالاوان سیاسی فورم کے رہنماء میر عطاء اللہ موسیانی نے بھی نئے شامل ہونے والے سیاسی کارکنان کی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکنان کی بڑی تعداد میں چیف آف جھالاوان کے کاروان میں شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے واحد پلیٹ فارم اور سیاسی سوچ چیف آف جھالاوان کی ہے۔