|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2021

تربت: نیشنل پارٹی کیچ کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں ہیڈماسٹر لیاقت پر قاتلانہ حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا، ترجمان نے واجہ لیاقت صاحب پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں پر دن دھاڑے حملے کرکے منصوبہ بندی کے تحت مکران کے حالات خراب کئے جارہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ واجہ لیاقت صاحب کا تعلق مہذب پیشہ سے ہے، وہ دو دہائیوں سے درس و تدریس سے منسلک ھیں اور انتہائی ایماندار اور مخلص استاد اور ھیڈماسٹر ھیں، ترجمان نے مزید کہا کہ اسکول اساتذہ سمیت کوئی شہری محفوظ نہیں۔

علاقے کے شریف النفس جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر ھیں، اس واقعہ سے ثابت ھوا کہ کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ھو چکے ہیں، ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں جدید اور سائنسی بنیادوں پر اس واقعہ کی تحقیقات کرنے، حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا۔