خضدار: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ سیاست کو تجارت بنانے والے یاد رکھیں کہ ایک سولر شمسی پلیٹ یا ٹرانسفارمرسے نظریاتی کارکن کا ضمیر نہیںخریدا جا سکتاجنہوں نے ووٹ کی پرچی کی قدر نہیں کی وہ آج اسکی سزا بھگت رہے ہیں دھوکہ اور فریب سے کارکن کا دل نہیں جیتا جا سکتا بلکہ اچھی کارکردگی اور مخلصانہ کوششوں سے لیڈر اپنے کارکنوں کے دلوں پر راج کرتا ہے۔
نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں بلا رنگ ونسل اور پارٹی تمیز کے ضلع بھر میں سب سے پہلے امن کا تحفہ دیا اعلی تعلیمی ادارے اور جھالاوان میڈیکل کالج جیسی عظیم منصوبے دیکرریکارڈ ترقیاتی کام کیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے درمیانہ کھٹان خضدار میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے اور نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے والے کارکنان کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے۔
کیا اس موقع پر سابق میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ضلعی جنرل سیکریٹری میر اشرف علی مینگل میر سلمان زہری ریجنل صدر امین دوست بلوچ بی ایس او پجار کے صوبائی جنرل سیکریٹری نادر بلوچ میر دیدگ بزنجوحاجی احمد نواز بلوچ تحصیل صدر میر عبدالوہاب غلامانی رئیس بشیر احمد مینگل عابد شاہوانی حاجی محمد مراد ایڈوکیٹ خلیل احمدکامریڈ شوکت سیاہ پادخدا بخش بزنجو ناصر کمال بلوچ میر طیب بزنجومیر محمد حنیف بزنجواور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے۔
مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے اور نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو نیشنل پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی شمولیت کو پارٹی کے لئے بڑا اعزاز قرادیا اور کہا کہ نیشنل پارٹی نے کبھی بھی اپنے ورکر کو دھوکہ نہیں ہر مشکل کی گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑا رہا انہوں نے حاجی محمد مراد ایڈوکیٹ راشد لطیف شاہوانی حاجی خلیل احمد عمرانی عابد شاہوانی احمد خان غلامانی رسول بخش منظور احمد کیپٹن عبدالغنی مولا بخش محمد زئی مینگل علی اکبر فاروق احمد مختار احمد اور انکے ساتھیوں اورہم خیالوں کی نیشنل پارٹی میںشمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے۔
کہا کہ یقینا آج ہمارے حوصلے بلند ہوگئے ہیں کہ نیشنل پارٹی میں وہ شخصیات شامل ہو رہے ہیں جن کا سیاست پر گہری نذر ہے اور وہ نظریاتی سیاسی لوگ ہیں سردار محمد اسلم بزنجو میر عبدالرحیم کرد میر اشرف علی مینگل میر عبدالوہاب غلامانی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے۔
کہا کہ نیشنل پارٹی قیادت سے لے لر عام ورکر تک بابا ء بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے فلسفہ کے پیرو کار ہیں جنہوں نے عام عوام کی حق حاکمیت اور عوام کی بالادستی کو اصل قوت سمجھا یہی وجہ ہے کہ ایک طویل عرصے سے قائم یہ جماعت دن بہ دن ترقی کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی چندسالوںسے سیاست کو عبادت کی جگہ آلودہ کیا گیا راتوں رات جماعتیں وجود میں آتی ہیں پھر ان کے سروں پر اقتدار کی تاج پوشی کی جاتی ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ساحل و وسائل سے مالا مال صوبہ کے لوگوں کو مزیدپسماندگی میں دھکیلا جاتا ہے۔