کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں8اگست 2016سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ شہیدوکلا کی پانچویں برسی کے موقع پرانہیں ان کی لازوال قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ دن صوبے کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یادرکھا جائیگا جب پشتون بلوچ دشمن قوتوں نے اپنے آلہ کاروں کے زریعے عدل وانصاف کے میدان میں50سال پرمحیط سفر کرنیوالوں کو لحظوں میں نظر خاک کرتے ہوئے۔
نہ صرف57خاندانوں کو یتیم کرگئے بلکہ صوبہ بھر کے لاچار غریب عوام کوعدل وانصاف کے میدان میں انہیں یتیم بنادیئے گئے اگرریاست اور پروردہ اشرافیہ ملک کے تمام سیاسی قوتوں کی متفقہ نیشنل ایکشن پلان (نیپ)کے تمام نکات پر پرعمل درآمد کو یقینی بناتے تو 8اگست یااس کے بعد بہت سے دلخراش انسانیت سوزافسوس ناک واقعات رونما نہ ہوتے بیان میں کہا گیا۔
کہ امسال8اگست شہید وکلا کی پانچویں برسی ایسی حالات میں منانے جارہے ہیں جب ہم پارٹی کے صوبائی ترجمان شہیداسد خان اچکزئی اورشہید ملک عبیداللہ کاسی کی مسخ شدہ لاشوں کو کندھا دے چکیلہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ریاست اورحکومت عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے انتہاپسندی دہشت گردی کے خاتمے اور ان کی حوصلہ شکنی کیلئے۔
اقدامات اٹھائیں بیان میں کہاگیاکہ خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں اگر ہم نے امن کے قیام کو اپنی ترجیحات میں اولیت نہ دی توہمارے پڑوس میں جوکچھ ہونے جارہاہے اس کے تباہ کن اثرات سے ماضی کی مانند اب کی بارہم بھی جل جائینگے بیان میں کہاگیا کہ شہدا 8۔اگست کی پانچویں برسی اور پارٹی کے سابق صوبائی صدرمرحوم صالح محمد خان مندوخیل کی اکیسویں برسی کے۔
موقع پرژوب ظریف شہید پارک میں آج اتوار8اگست صبح 10بجے کو جلسہ عام جبکہ صوبہ بھرکے تمام اضلاع میں یادریفرنسز قرآن خوا نی دعائیہ تقاریب منعقد ہونگے جس میں پارٹی کے صوبائی مرکزی پارلیمانی قائدین خصوصی شرکت اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔