ژوب/کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ جنگ کشت وخون برادر کشی کے نہ ماضی اور نہ اب کی بار دیرپااور مثبت نتائج برامدہوں گے افغانستان میں لگی آگ کے شعلے ہم تک بھی پہنچیں گے اپنے لئے ووٹ پارلیمان جمہوریت جبکہ افغان سرزمین پرزورزبردستی کی حمایت سے بہت سوں کے چہرے قوم پر عیاں ہوچکے شہدا۔
8اگست سانحہ کیلئیقائم قاضی فائز عیسی کمیشن پرعملدارآمدکیاجاتاتواسد خان اچکزئی شہید ملک عبید اللہ کاسی شہید اوردیگر سیاسی کارکن اورنہتیعوام لقمہ اجل نہ بنتے صالح محمد خان مندوخیل کاذکرکئیبغیرپشتون قومی تحریک کے مدارج پورے نہیں شروع دن سے فکرباچاخان سے وابستہ ہوئے اورمرتے دم تک اس پر سختی سیکاربند رہے۔
عوامی نیشنل پارٹی پشتون اولس کی اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اجتماعی قومی مسائل کے حل کیلئے جہد جاری رکھے گی ژوب ڈویژن اورچمن ضلع کا قیام پارٹی وژن اور اے ین پی پارلیمانی پارٹی کی کاوشوں کے بدولت ممکن ہوااورانشااللہ باقی ماندہ اہداف بھی حاصل کرکے دم لینگے ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی صوبائی وزیر زراعت انجنئیر زمرک خان اچکزئی ضلعی صدرانورخان مندوخیل مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصرصوبائی جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ کاکڑ صوبائی سیکرٹری مالیات صابرخان ایڈووکیٹ ضلع شیرانی صدر امان اللہ حریفال سردار جانک کبزئی نقیب افغان پی ایس ایف صوبائی چئیر مین عالمگیر خان مندوخیل۔
جمعہ خان بابرشمس بابر مسرور موسی خیل اور ملنگ یارنیظریف شہیدپارک ژوب میں شہدا 8اگست کی پانچ ویں برسی اورپارٹی کے سابق صوبائی صدر صالح محمد خان مندوخیل کی اکیسویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیادرین اثناعوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں8۔اگست 2016سانحہ سول ہسپتال شہید وکلا شہید صحافیوں اوردیگر شہدا کی پانچویں برسی کے سلسلے میں یادریفرنسز اور دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں۔
ضلع پشین کے زیراہتمام شہید ضیاالدین ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ کلی حاجیزئی سیدان میں یادریفرنس سے پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑ ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ سابق صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین صوبائی ڈپٹی جنرل عبدالباری آغاسید عبدالرب آغاڈاکٹرعیسی خان جوگیزئی سید امیرعلی شاجہان آغا شفیع افغان غیاث باتور عصمت داوی رحمت لالانیخطاب کرتے ہوئے۔
کہا کہ اغیار نے بڑی چالاکی سے صوبے کی کریم کو ہم سے جدا کر کے عدل وانصاف کے میدان میں صوبہ بھر کے عوام کو یتیم کردیااس سے پہلے شہداکیلئے قرآن خوانی اورلنگر تقسیم کیا گیاضلع کوئٹہ کے زیراہتمام باچاخان مرکز میں شہدا کی یاد میں یادریفرنس سے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی نذرعلی پیرعلی زئی عین الدین ترین ندیم کاسی فریداحمدنے شہدا8۔اگست کو انکے لازوال قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔
کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے انتہاپسند دہشت گرد قوم کو تاریک راہوں میں دھکیل کر خوف ڈروحشت کو غالب کرنا چاہتے ہیں اس سے پہلیشہدا کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اوربعدازاں لنگر تقسیم کیا گیاضلع ہر نائی کے زیراہتمام شاہرگ میں یادریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔
ضلعی صدر ولی داد میانی صوبائی نائب صدر حاجی انورشاہ کامران ترین سیدیوسف شاہ ملک زمان ترین جبکہ ضلع زیارت کے زیر اہتمام سنجاوی کے مقام پر شہدا8۔اگست کی پانچویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سردارفرید اللہ دمڑ عبدالخالق دمڑ دنیا خان باچاڈاکٹر احمداللہ خلوت کاکڑ احمد خان اندڑنے کہا کہ فکر باچاخان کی تسلسل کی حثیت سے عوامی نیشنل پارٹی شہدا کے ایام مناتی رہینگی۔
ضلع قلعہ عبد اللہ کے زیر اہتمام مئی زئی اڈہ کے مقام پر ضلعی صدرخان محمد کاکڑلالاخان مسے زئی سبحان اللہ کاکڑ سعداللہ خپلواک حاجی محب اللہ کاکڑ نذر جان غبیزئی عمران کاکڑ صدیق وفانے شہدا کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہوئے۔
کہا کہ مٹھی بھر انتہاپسند دوسروں کے مفادات کی خاطرپشتونوں اوربلوچوں کومزید ظلم کے سائے تلے اورانکے بنیادی حقوق صلب نہیں کرسکتیضلع لسبیلا کے زیر اہتمام شہدا8۔اگست کی پانچویں برسی کے موقع پرباچاخان مرکز حب شہر میں یادریفرنس سے خطاب کرتے ہوئیعوامی نیشنل پارٹی کیضلعی صدر لالا منان افغان مزمل محسودلال میر ستریانی نے کہا کہ ہم باچاخان باباکے فلسفہ عدم تشددپرکاربندرہتے ہوئے۔
پرامن جہد اور شہدا کے ارمانوں کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس سے پہلے قرآن خوانی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔