|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2021

گوادر: گوادر بخشی کالونی کے رہائشی مشتعل خواتین کا پانی کی قلت کے خلاف پبلک ہیلتھ آ فس پر دھاوا ،پھتروں اورلاٹھیوں سے کھڑکیوں کے شیشے توڈ دئیے عملے نے چھپ کر اپنی جان بچائی، پولیس کی جانب سے شام تک پانی کی فراہمی کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بخشی کالونی گوادر کے رہائشی خواتین اپنے علاقے میں پانی کی شدید قلت پر سراپائے احتجاج بن گئے۔

پیر کے روز درجنوں خواتین محکمہ پبلک ہیلتھ گوادر کے آفس پہنچے اور اپنے علاقے میں پانی کی قلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اس موقع پر مشتعل خواتین نے پتھروں اور لاٹھیوں سے آفس کے شیشے اور کھڑکیاں توڑ ڈالیں اس دوران آفس کے عملے نے چھپ کر جان بچالی۔

اس موقع پر پولیس کی نفری پہنچ گئی انھوں نے احتجاجی خواتین مظاہرین سے مذاکرات کئیے اور شام تک ان کے ائیریاز میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کردیا اور منتشر ہوگئے۔