|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2021

کوئٹہ: ماہ محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آگیا یکم محرم الحرام 10اگست اور یوم عاشورہ 19اگست کو ہوگی ۔یہ بات مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخیر آزاد نے پیر کو ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں وزارت مذہبی امور پاکستان کے ڈی جی سید مشاہد حسین خالد،محکمہ موسمیات کے ڈی جی ریاض احمد خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر مختیار مگسی ،ندیم فیصل،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زین العابدین ، محکمہ سپارکو کے غلام مرتضی سمیت مرکزی و زونل کمیٹی کے ارکان مولانا فضل الرحیم اشرفی ،علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر ۔

مولانا حافظ عبدالغفور ، مفتی فضل جمیل رضوی ، پیر سید شاہد علی جیلانی ،مفتی فیصل احمد ،مفتی یوسف کشمیری ،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، علامہ سید علی کرار نقوی ،مولانا اسد ذکریا قاسی ، مولانا یسین ظفر ،مفتی ضمیر احمد ساجد ،مفتی محمداقبال چشتی ، مفتی علی اصغر عطاری ، مفتی قاری مہراللہ ، صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی ، قاری محمد اقبال ، مولانا انوارالحق حقانی ،ڈاکٹر عطا الرحمن ،قاری حفیظ اللہ ،مولانا نقیب اللہ آغا،مولانا محمدجان قاسمی ،قاری عبدالرشید ،ہزاروی ،علامہ قربان علی توسلی ،مولانا عتیق الرحمن شاہ و دیگر نے شرکت کی۔

پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ محرم الحرام 1443ھ کے چاندکے نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام 1443ھ 10اگست بروز منگل کو ہوگی اور یوم عاشورہ 19اگست بروزجمعرات کو ہوگا ۔اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی ،استحکام ،ترقی و خوشحالی ،مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔