ڈیرہ بگٹی: گزشتہ روز کے پیر کوہ کے شہری نوسانی قبائل نے وڈیرہ بختیار خان نوسانی کی قیادت میں پانی کی عدم دستیابی اور او جی ڈی سی ایل کی جانب سے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا جس میں نوسانی قبائل لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔احتجاج کرنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے ضس پر او جی ڈی ڈی سی ایل کمپنی کے خلاف نعرے درج تھے۔
اس احتجاج کے موقع پر وڈیرہ بختیار خان نوسانی نے کہا کہ ہم نوسانی قبائل یہاں قدرتی گیس دریافت ہونے سے صدیوں پہلے آباد ہیں ۔شروع میں کمپنی یہاں کے مکینوں کو گیس ، پانی،بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرتی رہی ہے۔
،مگر گزشتہ چند سالوں سے ان سہولتوں بند کردیا ہے۔ہم نوسانی قبائل محب وطن اور پرامن شہری ہیں ،ہم او جی ڈی سی ایل کمپنی انتظامیہ اور حکوت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں بنیادی سہولتیں دی جائیں۔