|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2021

دالبندین:  بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے زیر اہتمام پارٹی کے رہنماء حاجی بابو محمد انور نوتیزئی کی رہائش گاہ پرواقع فیصل کالونی دالبندین میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا ورکرز کنونشن سے ضلع بھر سے پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، کنونشن کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیر احمد بلوچ جبکہ صدارت بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزر محمد بخش بلوچ نے کی ورکرز کنونشن سے پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیر احمد بلوچ ، مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹر غفور بلوچ ، سنٹرل کمیٹی کے اراکین میر حمل کلمتی ، واجہ جہانزیب بلوچ ، ڈاکٹر عبدالقدوس بلوچ ، حاجی زاہد بلوچ ، حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی ، واجہ حمل بلوچ ، رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثنا بلوچ ، بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزر محمد بخش بلوچ ، ڈپٹی آرگنائزر کامریڈ احمد یار سمالانی ، ثناء اللہ ریکی ، محمد عمران سنجرانی ، سیف اللہ بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے۔

کہا کہ ہزاروں کی تعداد بلوچ لاپتہ ہیں جنکے گھر والے انکے راہیں تھکتے بوڑھے ہوچکے ہیں بلوچستان کے لوگوں کو بے روزگار کرکے نان شبینہ کا محتاج بنایا گیا ہے اللہ پاک بلوچستان کو بے شمار معدنی وسائل سے مالامال کیا ہے مگر ملک کے حاکموں کے غلط پالیسیوں اور ناروا سلوک کی وجہ سے ہمیشہ بلوچستان کا استحصال کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی وہ واحد قوم پرست پارٹی رہی ہے جنہوں نے بلوچ ننگ و ناموس سائل و ساحل کے تحفظ کیلئے کسی بھی حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے ثابت قدم رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اور بھی بہت سارے پارٹیاں موجود ہے اور بہت نئے پارٹیاں بنائی گئی ہیں مگر مخالفین کی تنقید کا نشانہ صرف بی این پی کیوں ہے اسکی ایک وجہ ہوسکتی ہے کیونکہ بی این پی نے ہمیشہ اصولی سیاست کرکے اصولوں پر ڈٹا رہا ہے اور کھبی بھی اصولوں پہ سودا بازی نہیں کی ہے دنیا کی نظریں اسوقت بلوچستان کے ساحل و سائل پہ لگی ہوئی ہے پورے دنیا میں سی پیک کا چرچہ تو ہوتا ہے مگر افسوس کے سی پیک کو بلوچستان کے ترقی سے تشبیہ دینے والے گوادر کے لوگوں کو پینے کے پانی تک میسر نہیں کرسکے ، بلوچستان نیشنل پارٹی کھبی بھی ترقی مخالف پارٹی نہیں ہے۔

اور نہ رہا ہے مگر اس ترقی کی قطعاً حمایت نہیں کریں گے جسے صرف ہمارے لوگ آنکھوں سے دیکھے اور فایدہ کسی اور کو ملے ۔ انہوں نے کہا بلوچستان کو شمالی و جنوبی کے نام پر تقسیم کی مذموم سازشوں کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے جو تاریخی حقائق کو مسخ کریں ضلع چاغی جیسے علاقے میں قوم پرستی کی سیاست ایک وقت میں نہ ہونے کی برابر تھی مگر آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے ورکرز کنونشن نے ثابت کردیا کہ مراعات و لالچ کسی صورت نظریہ اور فکر کو شکست نہیں دیں سکتی پارٹی کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،

اور کارکن پارٹی کے اثاثہ ہے بلوچستان نیشنل پارٹی میں کارکنوں کی بڑی قدر و عزت ہے جو ہمیشہ اپنے کارکنوں کی شعوری و فکری تربیت کرتی ہے لوگوں کے ہاں پارٹی نے اپنی جڑیں مضبوط کی ہے اور بلوچستان کے لوگوں نے ایک نہیں بلکہ کئی مرتبہ پارٹی پر اعتماد مینڈیٹ دی ہے وہ الگ بات ہے کہ بعض اوقات راتوں رات بی این پی کے مینڈیٹ کو چوری کرکے کسی اور کے کھاتے میں ڈالا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی اور دوسرے پارٹیوں میں واضح فرق ہے دوسرے پارٹیوں محض وقتی مراعات و مفادات کیلئے سودا بازی کرتے ہیں مگر بی این پی اصولی موقف پر قائم رہتے ہوئے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔