|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2021

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مر کزی جنرل سیکر ٹری جان محمد بلیدی کی سر بر اہی میں وفد نے ایسو سی ایشن فار ڈویلپمنٹ آف لو کل گورنمنٹ کے ایڈ وائزر انور الحسین ، کوآرڈینیٹر زیب النسا ، لوکل ایسو سی ایشن بلو چستان کے صدر میر عابد لہڑی سے ملا قات کی ۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے وفد نے تفصیل لو کل گورنمنٹ کی اہمیت اور افا دیت پر بات کی اور انہیں یقین دلایا۔

کہ مقامی حکومتوں کی استحکام اور ترقی کے لئے ہما ری جماعت بھرپور اور مو ثر کر دار ادا کرے گی تر قی کے عمل میں نچلی سطح پر عوام الناس کی شر کت مقامی حکومتوں کے قیام اور مضبو طی سے ہی ممکن ہو سکتی ہے ۔ اس موقع پر مرکزی سیکر ٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ ہما ری جما عت کو اعزاز حا صل ہے۔

کہ ہم نے لوکل گو نمنٹ کے الیکشن اپنے دور حکومت میں کر وائے آئین میں صاف اور واضح انداز میں آرٹیکل A140میں صوبائی حکو متوں کو کہا گیا ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کا قیام کریں گے اور انہیں ما لیاتی انتظامی اور سیا سی اختیار ات منتقل کریں گے لیکن بد قسمتی سے ہما رے ملک میں آئین پر عمل در آمد نہ ہو نے کی وجہ سے ملک انتظا می ،معا شی بحران سے دوچار ہے انہوں نے۔

کہاکہ نیشنل پارٹی پارلیمنٹ کی بالا دستی ، آئین کی بالا دستی اور حقیقی و فا قیت پر یقین رکھتی ہے حقیقی وفا قیت میں تین طرز حکومت ہے وفا قی حکومت ، صوبائی حکومت اور مقامی حکومتیں جب تک ہم مقامی حکومتوں کو بار اختیار نہیں بنائیں گے۔

اس وقت تک وفا قیت کا تصور نا ممکن ہیوفد میں میں مرکزی سیکر ٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلو چ، مرکزی فنانس سیکر ٹری فد احمد دشتی اور مرکزی جوائنٹ سیکر ٹری اسلم بلو چ شامل تھے ۔