|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2021

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری ترقی نسواں ماہ جبین شیران، وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا ہے کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے پوری قوم آپسی اختلافات کا خاتمہ کرتے ہوئے متحدہوکر باہمی اتحاد ، ویکجہتی سے آگئے بڑھے۔ نوجوان نسل اپنے اسلاف کے اصولوں پر کاربند رہتے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بات انہوں نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں ہفتہ جشن آزادی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیںسردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی یوم آزادی کی مناسبت سے ہفتہ جشن آزادی منایا گیا ،ویمن یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ملکی ترقی واستحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی ،وائس چانسلر کی قیادت میں یوم آزادی واک کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں یونیورسٹی کی اساتذہ اور طالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کے وڑن اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی گوگرین پالیسی کے تحت جونپیر لائنز کلب کے تعاون سے وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ماہ جبین شیران، وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین نے ادارے میں درخت لگائے۔

سردار بہادر خان اسکول میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں آزادی کا کیک کاٹا گیا ، تقریب کے اختتام پر تقریری مقابلوں ، ملے نغموں اور کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ادارے میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا۔

کہ یہ ملک ہمیں لازوال قربانیوں کے بعد ملا ہے ، ملک کی آزادی کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیںآپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک قوم کی طرح اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اس ملک کا مستقبل طلبا اور طالبات کے ہاتھ میں ہے خواتین کا رول نہ صرف اس ادارے کیلئے اہم ہے بلکہ معاشرے کی تعمیر اور ترقی کا ضامن ہے بحیثیت ماں ،بہن اور بیٹی آپ سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ملک کو پڑھی لکھی باشعور خواتین کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے اور انکے افکار پر عمل پیرا ہو کر ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔ایمان اتحاد اور تنظیم ہمارا نصب العین ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے وڑن کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے ہداف حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

اس سلسلے میں صوبے کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں ، قبائلی عمائدین ، وکلاء￿ ، سول سوسائٹی ، میڈیا کے نمائندوں، والدین سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا نہ صرف تعاون حاصل ہے بلکہ انہوں نے ادارے کی تعلیم دوست پالیسیوں کی بھر پور پذیرائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکورٹی فورسز ملک کی بقاء￿ اور حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے ہم بحیثیت پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ اس ملک کے تحفظ کیلئے ہر دم تیار ہیں۔