|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2021

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دس اضلاع کو احساس قرار دے دیا ہے ان اضلاع میں لوڈ اسپیکر ،ہتھیاوں کی نمائش ،انتشار پھیلانے والے مواد پر بھی پابندی ہوگی،قدوس بزنجو ہربار شکواہ کرتے ہیں ایسے بیانات دینے کی بجائے اسپیکر کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیںگزشتہ روز ایک بچی کو درندہ صف شخص نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاپولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیامحرم الحرام کے جلوسوں میں شریک افراد کا ماسک پہنا لازمی ہوگا۔

محرام الحرام کے جلوسوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گاکورونا سے حوالے سے خطرناک علاقوں میں مجالس پر گریز کیا جائے جلوسوں کے روایتی راستوں کو سیل کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے سلسلے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دس اضلاع کو احساس قرار دے دیا ہے ان اضلاع میں اسپیکر ،ہتھیاوں کی نمائش ،انتشار پھیلانے والے مواد پر بھی پابندی ہوگی۔

نفرت انگیز بیان کرنے والے علماء دیگر اضلاع سے کوئٹہ آنے پر پابندہ ہوگی کوئی بھی فرقہ وارانہ بیان کی سی ڈی اور خرید فروخت پر پابندی ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں کمی ہوئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کورونا کے پھیلائو کی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی مکران ڈویژن میں کورونا کے پیش نظر لگایا گیا۔

لاک ڈائون ختم کردیا گیا ہے بلوچستان حکومت کے اقدامات سے کورونا کے کیسز میں کمی ہوئی کورونا صورتحال میں بلوچستان آئیڈیل نہیں لیکن دوسرے صوبوں سے بہتر ہے کورونا ویکسینشن کا سلسلہ جاری ہے سرکاری ملازمین بھی ویکسین لگوارہے ہیں انہوںنے کہاکہ قدوس بزنجو ہربار شکواہ کرتے ہیں ایسے بیانات دینے کی بجائے اسپیکر کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔

موجودہ حکومت نے امن وامان کی صورتحال بہتر کی ہے۔دریںاثناء صوبائی دارا لحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اگست کے مہینے کے لئے شہر کے 5داخلی راستوں پر ایف سی کی چیک پوسٹیں قائم کر دی گیئں فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ سے اجازت ملنے کے بعد کیا گیا چیک پوسٹوں پر شہر میں داخل ہونے والے افراد گاڑیوں اور مال بردار ٹرکوں کی چیکنگ کے بعد ہی انہیں۔

کوئٹہ شہر میں اجازت دی جائے گی سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے پیش نظر کوئٹہ کے پانچ داخلی راستے بلیلی،سریاب کسٹم، کولپور،لکپاس کے مقامات پر ختم کی گئی ایف سی چیک پوسٹوں کو دوبارہ سکورٹی خدشات کے باعث قائم کردیا گیا جہاں ہر آنے والے والوں کو باقاعدہ چیک کرکے شہرمیں داخلے کی اجازت دیی جارہی ہے۔

سیکورٹی چیک پوسٹوں پر سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کے لئے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے محکمہ داخلہ کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ سے ماہ اگست میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لئے درخواست کی گئی۔

جس پر بلوچستان ہائی کورٹ کے اجازت کے بعد ہی ایف سی چیک پوسٹوں کو دوبارہ ماہ اگست تک قائم کئے گئے ہیں تاکہ محرم الحرام،14اگست کے ایام میں سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جاسکے کوئٹہ کیداخلی راستوں پر چیک پوسٹیں ماہ اگست تک ہی قائم ہونگے۔