ڈھاڈر : ڈھاڈر مشرقی بائی پاس کے قریب نوجوان کی موٹر سائیکل پر کپڑوں میں لپٹی نعش بر آمد ،پولیس کے مطابق ڈھاڈرغریب آباد نزد پٹرول پمپ کا رہائشی 20 سالہ نوجوان مہران ولدعلی شیر کی نعش کو نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر باندھ کر بائی پاس کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس نے نعش کو بر آمد کرکے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جبکہ مقتول کے خاندانی ذرائع کے مطابق انکی کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی دشمنی نہیں مقتوم کو نامعلوم افراد نے 9اگست کو صبح دس بجے کے قریب موٹر سائیکل سمیت اغواء کیا تھا جسکی آج نعش اور موٹرسائیکل بر آمد ہوئی ہے مذید کاروائی ڈھاڈر پولیس کررہی ہے