|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے تیسرا پارلیمانی سال مکمل کرلیا ، جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مجھے نہایت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ 13 اگست 2018ء کو وجود میں آنے والی 11 ویں اسمبلی 12 اگست 2021ء کو اپنا تیسرا پارلیمانی سال مکمل کررہی ہے ، رواں اجلاس کے اختتام کے ساتھ بلوچستان اسمبلی کے 104 دن کی کارروائی بھی مکمل ہوگئی۔

 انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر کسی بھی صوبائی اسمبلی کیلئے پارلیمانی سال کے دوران 100 دن کی کارروائی مقرر ہے ، تیسرے پارلیمانی سال کے دوران بلوچستان اسمبلی نے سالانہ میزانیہ بابت 2021-22اور ضمنی میزانیہ مالی سال2020-21ء کی بھی منظوری دی بلوچستان اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کے دوران کل 18 اجلاس منعقد ہوئے جس میں سرکاری و غیرسرکاری کارروائی نمٹائی گئی۔

مختلف نوعیت کے کل33مسودات قانون اسمبلی کوموصول ہوئے جن میں 32مسودات قانون اسمبلی نے پاس کئے جبکہ ایک مسودہ قانون متعلقہ مجلس قائمہ کمیٹی کی سپرد کی گئی کل 8سرکاری و36غیر سرکاری قراردادیں اسمبلی میں پاس کی گئیں کل 241 سوالات کے نوٹسز اسمبلی کو موصول ہوئے جن میں 128 سوالات نمٹا دئیے گئے مختلف نوعیت کے کل 44توجہ دلائو نوٹسز موصول ہوئے۔

جن میں 30توجہ دلائونوٹسز کو خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا ، کل 26 تحاریک التواء اسمبلی کوموصول ہوئیں جن میں 16 تحاریک التواء کو بحث کیلئے منظور کیا گیا ، تین استحقاق کے نوٹسز موصول ہوئے جنہیں متعلقہ مجلس کے سپرد کردیا گیا ، مالی سال حسابات پر آڈیٹرز جنرل کے مختلف رپورٹس پر21مختلف محکموں کے 361محکموں کے پیراز پر غور کیا گیا۔

اور اس پر ضروری احکامات صادر کئے گئے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار قابل تعریف ہے جس کے بغیر اسمبلی ادھوری ہے میں تیسرے پارلیمانی سال کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے چیئر کے ساتھ تعاون پر ان کے کردار کوسراہتا ہوں امید ہے۔

کہ وہ ا?ئندہ بھی مثبت کردار ادا کرتے رہیںگے۔ انہوں نے تمام وزراء ، اراکین اسمبلی ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس ، سیکرٹریز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاران ، آفیسران ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔