|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2021

قلات:  بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی بی بی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ میرے ابائو اجدادنے پاکستان کی آزادی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں میری پیدائش کے وقت میرے والدین نے مجھے قومی پرچم میں لپیٹا تھا آزادی کا مطلب اپنی رائے کا اظہار بغیر کسی رکاوٹ کے کرنا ہے بابو محلہ قلات کی واٹر سپلائی اسکیم کو آنے والے پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔

گا بابومحلہ ٹیچرز کالونی آفیسرز کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بابومحلہ قلات سرکاری ملازمین کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خظاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے محمد انور زہری اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور اسکول کے بچوں یوم آزادی کے حوالے سے ٹیبلو بھی پیش کیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔

رکن قومی اسمبلی بی بی روبینہ عرفان نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے لیئے بصغیر کے خواتین نے بڑی قربانیاں دی ہے تحریک کے دوران انگریز راج سے نجات کے لیئے رات کے وقت اپنے گھروں سے نکل کر گھر گھر جا کر خواتین آزادی کے لیئے متحرک کرتے تھے انہوں نے کہا کہ آزادی کا مطلب آزادی سے اپنی رائے کا اظہا ر کر نا ہو تا ہے ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔

کہ ہم اس ملک کی آزاد فضائوں میں آزادی کے ساتھ سانس لیتے ہیں انہوں نے کہا آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس آزادی کے لیئے میرے آبائو اجداد نے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور پید ائش کے وقت میرے والدین نے مجھے پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹا تھا انہوں نے کہ خواتین کو آگے بڑھ ہمارے ملک ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا بابو محلہ قلات کے مکینوں کے مسائل کے حل لیئے اقدامات کیئے جائیں۔

گے بابو محلہ قلات کے لیئے واٹر سپلائی اسکیم کو آنے والی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیئے سلائی مشین دیا جائے گا اور محلے کے دیگر مسائل کو بھی حل کرنے کے لئے بھی اقدامات کیئے جائیں گے۔