|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2021

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس سخت سیکورٹی میں امام بارگاہ کلاں پرنس روڈ سے برآمدہوا اور متعین روٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصر العزہ پراختتام پذیر ہوگیا ،حکومت بلوچستان کی جانب سے جلوس اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے تھے بلکہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔

7ویں محرم الحرام کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور تحصیل مچھ میں موبائل فون سروسز صبح6بجے سے رات گئے تک معطل رہیں ،روٹ پر آنے والے دکانوں ،مارکیٹوں، پلازتوں کو سیل کردیاگیاتھا جبکہ جلوس میں شرکت کیلئے۔

شرکاء کو چیکنگ کے بعد چھوڑا جاتاتھا ۔تفصیلات کے مطابق ساتویں محرم الحرام کا شبیہ ذولجناح وعلموں اور تعزیوں کا چھ دستوں پر مشتمل ماتمی جلوس امام بارگاہ کلاں پرنس روڈ سے ناظم اعلیٰ صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس انجینئر جوادرفیعی کی قیادت میں برآمدہوا جو متعین کردہ روٹ پرنس روڈ، آرٹ سکول روڈ، آرچر روڈ، لیاقت بازارسے ہوتا ہوا میکانگی روڈ پر امام بارگاہ ناصر العزہ پر اختتام پذیر ہوا جلوس کے۔

داخلی راستوں کو قناتیں لگاکر اور ٹرک کھڑے کرکے جبکہ دکانوں، مارکیٹوں ،پلازوں عمارتوں کو اتوار کے دن سیل کردیا گیا تھاسیکورٹی اورجلوس کی نگرانی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 6ہزار سے زائد اہلکار تعینات رہیں۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ،پولیس حکام کے ساتھ محکمہ صحت کے حکام بھی الرٹ رہے بلکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذرہی سیکورٹی کیلئے پاک فوج کے دستوں کو بھی بائی اسٹینڈ رکھاگیاتھا کوئٹہ میں ساتوں محرم الحرام کے موقع پر کوئٹہ اور مچھ میں موبائل فون سروس صبح 6بجے رات گئے تک بند رہیں ۔