سوراب: سوراب میں کسٹم کی بڑی کاروائی، خفیہ اطلاع کے بنیاد پرغیر ملکی کپڑوں کی کھیپ کوئٹہ سے کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سمیت ضبط کرلیا ،جس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، اسمگلنگ قومی خزانے کے لئے ناسور ہے۔
جس کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائے گی، غیرقانونی کاروبار کرنے والے قومی مجرم ہیں، ان سے نمٹنے کے لئے کسٹم اہلکار ہروقت چوکس اور آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، کاروائی کے موقع پر آفیسران کی گفتگو ،تفصیلات کے مطابق سوراب میں کسٹم چیک پوسٹ کی کامیاب کاروائیوں کا تسلسل جاری ہے۔
گزشتہ شب خفیہ اطلاع ملنے پر چیف کلکٹر کسٹمز گل رحمن اور کلکٹر کسٹمز عرفان جاوید کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی سی کسٹم اکبر جان نیانسپکٹر احمدنواز زہری کی سربراہی میں انسپکٹر طارق سلطان انسپکٹر شوکت علی محمد خالد محمد گل اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے سوراب کسٹم چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مشکوک کنٹینر کی تلاشی کے دوران غیرملکی کپڑے کی ایک بڑی کھیپ برآمد کرکے انہیں گاڑی سمیت ضبط کرلیا، مذکورہ کاروائی میں ضبط کیے گئے کپڑوں کی مالیت گاڑی مجموعی طور پر اڑھائی کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جو حالیہ دنوں میں کسٹم کی جانب سیصوبے میں ایک بڑی کاروائی قرار دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کامیاب کارروائی کے زریعے نہ صرف قومی خزانے کوبھاری نقصان سے بچایا گیا ہے بلکہ اسمگلنگ جیسے غیرقانونی دھندے میں ملوث عناصر کو موثر حوصلہ شکنی ہوئی ہے اس، موقع پر زرائع ابلاغ کے نمائندوں سیبات چیت انسپکٹر کسٹم احمدنواز زہری کا کہنا تھا کہ کسٹم روز اول سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اسمگلنگ جیسے مذموم دھندے کے روک تھام کیلئے مستعد اور مسلسل کامیابی حاصل کر رہا ہے ہمارے اہلکار جانفشانی کا مظاہرہ کرکے غیرقانونی طریقے سیممنوعہ سامان منتقل کرنے والوں کی کوشش ناکام بنارہے ہیں، اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی پختہ عزائم کے ساتھ اسی طرح جاری رہے گی.درایں اثناء چیف کلیکٹر کسٹم گل رحمن نے سوراب چیک پوسٹ اہلکاروں کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباشی دی ہے۔