کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ حافظ مسعود احمد اور دیگر نے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن وارڈ نمبر2 کے امیدوار عاقل امین خان کے حق میں دو مضبوط آزاد امیدواروں سماجی شخصیات خالد گورسی اسماعیل قریشی کی دستبرداری کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں عوام جمعیت پر اعتماد کرکے ترقی اور خدمت کا نیا دور لائیں گے ، تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔گزشتہ روز دستبرداری جلسہ پانی تقسیم چوک میں زیر صدارت صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ضلعی سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جلسے سے مرکزی رہنما وبلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمدضلعی معاون سیکرٹری اطلا عات چوہدری محمد عاطف وارڈ نمبرٹو2 سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار عاقل امین خالد گورسی اسماعیل قریشی نے خطاب کیا۔
جلسے میں جمعیت ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمدکاکڑ ضلعی معاون مالیات مفتی رحمت اللہ ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا جمال الدین حقانی ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات میر محمد فاروق لانگو معاون مالیات مولانامحمدعارف شمشیر وارڈ 1کے امیدوار مولوی محمد ارحم وارڈ تھری کے امیدوار شیخ رفیع اللہ مندوخیل وارڈ4کے امیدوار حافظ محمدآیاز وارڈ5 کے امیدوار افراسیاب خان بھی موجود تھے۔
جلسے میں سینکڑوں لوگوں نے جمعیت کے امیدوار وارڈ 2عاقل امین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاؤن کا یقین دلایامقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام بلاتفریق خدمت انسانیت کیلئے میدان میں اتری ہے یہ خدمت لینے کیلئے عوام جمعیت کے تعلیم یافتہ نوجوان خدمت کے جذبے سے سر شار علاقے کے مسائل سے باخبر امیدوار کے انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر کامیاب کرآئیں
انہوں نے کہا آزمائے ہوئے چہروں سے لوگ تنگ آ گئے ہیں۔
نہوں نے عوام کو مایوس کیا جمعیت وحدت امن خوشحالی خدمت کا پیغام لیکر مایوسیوں کو امیدوں سے بدلنے کیلئے میدان عمل میں ہے اللہ کی نصرت اور عوام کی قوت و تعاون سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ان کامیابی حاصل کرلیں گے،جمعیت علمائے اسلام اقلیتی برادری تمام اقوام نسل رنگ ذات پات کے تمیز کے بغیر خدمت جاری رکھی گی اس موقع پر خالد گورسی اسماعیل قریشی عارف گجر ابرار احمد کرسچن کمیونٹی کے بنیامین جیجا بھی موجود تھے تمام مہمانوں کے اعزاز میں وارڈ نمبر 2کے امیدوار عاقل امین خان نے تمام شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا۔