|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2021

تربت: آل پارٹیز کیچ کا اجلاس بدھ کے روز کنوینر نصیر احمدگچکی کی صدارت میں بی این پی مینگل کے ضلعی دفتر میں منعقد کیاگیا، اجلاس میں آل پارٹیز کیچ کی سابقہ کارکردگی پر گفت وشنید ہوئی اور مدت پورا ہونے پر کنوینر کا چناؤ عمل میں لایاگیا، متفقہ مشاورت کے بعد نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر مشکور انور آل پارٹیز کیچ کے نئے کنوینئر منتخب کییگئے، اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر بحث ومباحثہ کیاگیا۔

جن میں آ پارٹیز کیچ کی سابقہ کارکردگی، سٹی پروجیکٹ، نوجوان طالب علم اخلاق احمد کی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کیا جانا، گوادر میں نیشنل پارٹی کے پرامن احتجاج پر انتظامیہ کی تشدد اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ناروا سلوک، بجلی وباڈر کے مسائل زیر بحث رہے، اجلاس میں آل پارٹیز میں شامل جماعتوں وتنظیموں کے زمہ داران شریک تھے۔

جن میں بی این پی مینگل کے ضلعی جنرل سیکریٹری نصیر احمدگچکی، ڈپٹی کنوینر کحاجی عبدالعزیز، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر مشکور انور، ضلعی رہنماء طارق بابل، بی این پی عوامی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن خلیل تگرانی، ضلعی صدر کامریڈ ظریف زدگ، پی این پی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکریٹری خان محمدجان گچکی، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سرپرست عبدالحفیظ مینگل، مولانا محمدعلی شیرانی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی رہنماء یلان زامرانی، پی پی کیچ کے۔

صدر حاجی عبدالقدیربلوچ، سید بلوچ، کیچ سول سوسائٹی کے کنوینر التاز سخی، اور تربت پریس کلب کے نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں کنوینر نصیر احمد گچکی نے تین مہینوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کرکے اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ نو منتخب کنوینر آل پارٹیز کی فعالیت کے ساتھ عوامی ایشوز پر متحرک رہے گی، اس موقع پر سیاسی رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے۔

کہاکہ آل پارٹیز کیچ ہم سب کامشترکہ فورم ہے اس فورم کے زریعے ہم اجتماعی وسماجی مسائل کی حل کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے اور اس فورم کو مزید بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز کیچ نے ماضی سے لیکر ابتک مسلسل اجتماعی مسائل کی حل کے لیے جدوجہد کی ہے امید ہے کہ نئے کنوینر بھی اس فورم کو بہتر سے بہتر انداز میں چلائیں گے اور حالات کامقابلہ کریں گے۔

رہنماؤں نے کہاکہ گوادر میں سیاسی رہنماؤں کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر کا ناروا سلوک قابل مذمت ہے سیاسی رہنماؤں کو پرامن سیاسی جدوجہد سے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم گوادر کی سیاسی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کے تعاون کرتے رہیں گے۔ انہوں نے تربت ملائی بازار سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے طالب علم اخلاق احمد کی بازیابی کامطالبہ کرتے ہوئے۔

کہاکہ اخلاق احمد ایک یتیم ومعصوم بچہ اور نویں جماعت کاطالب علم ہے ایسے چھوٹے بچوں کو رات کی تاریکی میں اٹھانا اور حراست میں لیکر لاپتہ کرنا انتہائی ظلم ہے، اخلاق احمدنے کوئی جرم نہیں کیاہے، اگر اخلاق احمد کو بازیاب نہیں کیاگیا تو آل پارٹیز کیچ خاموش نہیں رہیگی، رہنماؤں نے تربت سٹی پروجیکٹ منصوبے کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  کہاکہ تعلیمی چوک سے لیکر ٹرمینل تک بامشکل ایک کلومیٹر سڑک ہے جو تین سالوں میں تعمیر نہیں کی جاسکتی، موجودہ سرکار نے تربت سٹی پروجیکٹ کو مکمل طورپر روکاہے جوکہ قابل قبول نہیں۔

اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ کیچ سمیت مکران میں بجلی بحران اب تک برقرار ہے اور حکومت و کیسکو مکران کوبجلی فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بارڈر کامسئلہ ایک اہم مسئلہ ہے ایرانی بارڈر ہماری معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہے مگر بارڈر کو غریب عوام کے لیے نوگو ایریا بنا دیا گیا ہے آل پارٹیز کیچ بارڈر کی بندش کے مسلے متحرک کردار ادا کرے گی۔