کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے قائد میر حاصل خان بزنجو جمہوریت کے مضبوط توانا اور بلند آواز تھے۔میر حاصل خان بزنجو کی پوری زندگی قومی و طبقاتی ناانصافی معاشی نابرابری ،استحصال کے خلاف اور ملک میں حقیقی جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی آئین و قانون کی حکمرانی کی جدوجہد میں گزری۔
نیشنل پارٹی انکی گراں قدر خدمات و جدوجہد کو مکمل تحریک قرار دیتے ہوئے انکو آگے بڑھانے اور ممکن بنانے کے لیے انقلابی کرادر ادا کریگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22 اگست سریاب کے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں سبزل روڈ کیمپ آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع کویٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی ریسرچ سیکرٹری عبید لاشاری ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند حاجی فیض محمد بنگلزئی،پناء بلوچ فرید بنگلزئی سمیت دیگر کارکن موجود تھے۔
میر عبدالخالق بلوچ نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو ملک میں جمہوری مزاحمتی سیاست کے سرخیل رہنماؤں میں سے تھے۔انہوں نے واضح موقف رکھتے ہوئے سیاسی عمل کی تسلسل کو ہی ملک کی تعمیر وترقی کا ضامن قرار دیتے اور وہ یقین رکھتے تھے کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے اور سیاسی جماعتیں سیاسی عمل سے بنتی ہے۔
مصنوعی جماعتیں اور سیاستدان بنانے سے ملک بحرانوں کا شکار ہوسکتا ہے اور آگے نہیں بڑھ سکتا۔بیان میں کہا گیا کہ میر حاصل خان بزنجو نے ہمیشہ سیاست میں آمریت اور آمریت کی مختلف شکلوں کی سخت انداز سے مخالفت کی۔
جو تاریخ میں تاریخی طور پر رقم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو کی سیاست صاف و ستھری تھی۔جس میں آج تک کسی قسم کا کوئی بھی عیب نہیں نکال سکتا۔نیشنل پارٹی انکی کمی کو کھبی پر کر نہیں سکتی ہے لیکن انکی نظریہ جدوجہد پر کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کو گناہ کبیرہ اور قومی غداری مشروط سمجھتی ہے۔
نیشنل پارٹی اپنے محبوب قاہد کی سیاسی تسلسل کو جاری کرنے کا مضبوط عزم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن 22 اگست کے جلسہ عام میں عوام کی شرکت کو زیادہ کرنے کیلیے تیاریوں کو تیز کریں اور عوام کو موبائلز کرنے میں کرادر ادا کریں۔