|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2021

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے سربراہ میر نزیر احمد بلوچ نے اپنی رہائش گاہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی ایک سیاسی اور جمہوری پارٹی ہے اور ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے سیاسی کار کن ہیںبی این پی نے بلوچ وسائل کی حفاظت اور بلوچستان میں بسنے والے اقوام کی نمائندگی کررہا ہے بی این پی کی مقبولیت سے مخالفین اور خصوصاً بی این پی عوامی گھبرا چکے ہیں وہ بی این پی کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی جرات نہ کرنے کے بعد ہمارے اکابریں کے خلاف غیر مناسب زبان استعمال کرکے اپنی بغض اور انا پرستی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کاریلی غیر سیاسی اور غیر جمہوری عمل تھا موصوف خود صوبائی سرکار کا حصہ ہیں اور اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا ہر زی شعور فرد کے سمجھ سے باہر ہے بارڈر کی بندش اور دیگر مسائل صوبائی حکومت کے ہاتھ میں ہیں لیکن اپنی سیاسی قد کو بڑھانے کیلئے ہمیشہ واویلہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے ہمیں ہماری جدوجہد سے دور نہیں کیا جاسکتا.بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے شکیل نامی شخص کی جانب سے ہمارے خلاف ایف آئی آر کرناسمجھ سے بالا ہے ہم نے مشرف کے دور میں ایف آئی آر کا سامنا کرکے جیلیں کاٹی ہیںمخالفین کے دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے اور اس سرزمین کیلئے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے اس دوران بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرحاجی زاہد حْسین بلوچ،ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ اور دیگر ضلعی زمہ داران موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت اپوزیشن یہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم مسائل کو اْجاگر کریں اورعوام کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا جدوجہد کریں اگر عوام کے دکھ اور مسائل سے ہمیں دور کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم سیاسی طرح سے اس کا جواب دیں گے میر اسداللہ بلوچ سے درخواست ہے کہ وہ سیاسی معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریںانہوں نے کہا کہ بی این پی بلوچ قوم اور بلوچ سرزمین کے خلاف ہونے والی سازشوں کاسیاسی طریقے سے مقابلہ کرے گے ہم سیاسی اور نظریاتی اختلافات رکھتے ہیں۔

یہ چیزیں تاریخ میں درج ہونگے کہ بلوچستان کا حقیقی وارث اور ہمدرد کون ہیںہم ایک انجمن نما پارٹی کے نام نہاد لیڈر اور اْن کے گماشتوں کا سیاسی زبان سے جواب دیتے ہیںاگر موصوف بلوچستان کے عظیم رہنماوں میں شامل ہیں تو اْن کی پارٹی کیوں ایک ضلع تک محدود ہے ایک انجمن کے نام نہاد ورکرز اور لیڈرز کے غیر سیاسی باتوں کا جواب نہیں دیتے۔

پنجگور میں جاری پرجیکٹس کو اپنے نام کرکے کروڈوں روپے کمانے والے کبھی بھی عوام کے دوست نہیں بن سکتے اگر اْن کو عوام سے محبت ہوتی تو وہ مشکلات سے دوچار اس ضلع کے عوام کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کوحل کرنے کی کوشش کرتے اسٹیج پر آکر ہمارے خلاف غیر سیاسی زْبان استعمال کرنے سے ہماری سیاست پر کچھ اثر نہیں پڑے گا غیر سیاسی زْبان وہی لوگ استعمال کرتے ہیں جن کو سیاسی شعور نہیں ہے اور وہ اسٹیج پر اپنی قد اوراپنی حیثیت کی بات کرتے ہیںسیاسی لوگ سیاسی انداز میں اپنی بات کرکے یہاں کے عوام کا مقدمہ لڑتے ہیں لیکن موصوف اپنے گماشتوں کے زریعے یہاں کی روایات کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیںکوئی ہمیں ہماری اس سیاسی جدوجہد سے دستبردار نہیں کر سکتا۔