|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2021

گوادر: آل پارٹیز گوادر کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایکسپریس وے پر ہونے والی خودکش دھماکہ کے نتیجے میں 3 معصوم بچوں کی ہلاکت پر شہدائے جیوانی چوک پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے دھماکے سے ہلاک ہونے والے شہید بچوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خود کش دھماکے میں معصوم بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ یہ سارا واققہ سیکورٹی لیپس کا شاخسانہ ہے۔

حکمران سیکورٹی کے نام پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود حکومت دہشت گردی کی روک تھام میں ناکام دیکھائی دیتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک طرف گوادر کے کونے کونے میں سیکورٹی فورسز متعین ہیں۔منشیات اسمگلنگ آسانی کے ساتھ ہورہی ہے۔ساحل گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ عام ہے اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

لیکن سیکورٹی ادارے صرف یہاں کے سادہ لوح اور معصوم شہریوں کے تنگ کرنے پر معمور ہے۔مچھیروں کو شکار کے لیے سمندر جانا محال ہوگیا جس جس کی وجہ سے ماہیگیر فاقہ کشی کا شکار بن گئے ہیں۔۔انھوں کہا کہ گوادر کو سیکورٹی کے حصار میں کیا گیا ہے چیک پوسٹیں لگا کر۔ہیاں کے لوگوں کو آئے روز تنگ کیا جاتا ہے۔۔انکے حقوقِ پائمال کئے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خود کش دھماکہ کے الزامات ہم کس پر لگائیں اس کے معرکات جانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کیا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے صرف بات چیت کے ذریعے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ہیاں کے وسائل پر ہیاں کے عوام کا حق ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے لوٹے جارہے ہیں اب ہم مطالبہ کریں گے کہ ہیاں پر حاصل ہونے والی آمدنی سے ہمیں 50 فیصد حصہ دیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ حقوق مانگنے پر ہیاں کے عوام کو ہمیشہ زیر کیا گیا۔ان پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے گئے ہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز گوادر کے عوام کی حقیقی ترجمان بن کے ان کے حقوق کی پاسداری کرے گی۔اس موقع پر سعید فیض ایڈوکیٹ،سعید احمد،آدم قادر بخش،مولانا عبدالہادی،۔نور گھنہ،مولابخش مجاہد،پرویز جمیل،صادق خان اور شکیل کے ڈی نے بھی خطاب کیا۔