|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2021

کوئٹہ : بلوچستان میں حکمران جماعت کے ایک اور مشیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ذرائع کے مطابق محکمہ فشریز کے مشیر اکبر آسکانی جن کی گزشتہ دنوں سے وزیراعلی بلوچستان سے ناراضگی چلی آ رہی تھی نے اپنی اپنے محکمہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اکبر آسمانی کے قریبی ذرائع کے مطابق نا صرف ان کے محکمے میں دخل اندازی کی جارہی تھی بلکہ وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے کئے گئے وعدے بھی پورے نہیں ہوئے جس پر مشیر کی جانب سے کئی بار یادہانی بھی کرائی گئی.

لیکن وزیر اعلی حسب معمول ان کو نظرانداز کرتے رہے اکبر اسکانی کے مطابق کوئٹہ پہنچتے ہی اپنا استعفیٰ جمع کر ائینگے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبائی حکومت میں وزیر اعلی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آتے رہے ہیں اس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق وزیر سردار صالح بھوتانی اپنا استعفی دے چکے ہیں.

اس کے علاہ اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سرداریار محمد رند بھی وزارت تعلیم سے مستفی ہو چکے ہیں اس کے علاوہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بھی شدید ناراض ہیں ذرائع کے مطابق باپ پارٹی کے بعض دیگر ارکان نے بھی اپنے تحفظا ت وزیراعلی کو پیش کئے ہیں لیکن ان پر اب تک عمل درآمد نہیں ہو سکا۔