گوادر: آل پارٹیز اتحاد کا ڈپٹی کمشنر گوادر سے ملاقات۔ بجلی بحران اور غیر یقینی شیڈول ، محکمہ پی ایچ ای کی لاپروائی ، ٹرانسپورٹ کریوں میں کمی اور سیکورٹی اداروں کی طرف سے شہر کے پرامن لوگوں کو بلا جواز تنگ کرنے سمیت دیگر معاملات زیر غور ، تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز گوادر کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گوادر سے ملاقات کی۔
جس میں بجلی کا بحران اور غیر یقینی شیڈول،محکمہ پی ایچ ایف کی لاپروائی ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی اور سیکورٹی اداروں کی طرف سے شہر کے پر امن لوگوں کو بلا جواز تنگ کرنے سمیت دیگر معاملات زیر بحث کیا گیا۔
اجلاس میں شہر کے امن و امان اور دیگر سوشل مسائل پر ملکر کام کرنے ضرورتوں پر زور دیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ادروں کو دوبارہ بْلا کر تنبیہ کیا جائے گا تاکہ عوامی مشکلات کوکم کیا جائے۔ بجلی بلنگ کیمتعلق کمیٹی تشکیل دینے پر بھی غور ھوا جس پر جلد آیندہ اجلاس میں لائحہ طے کیا جائے گا۔