|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2021

چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ جبرتشدد کے زیرتسلط قومیں زوال پزیری جبکہ عدم تشددبرداشت تحمل علم وہنر کے زریعے اقوام نے ترقی کے مینارسر کرلئے فخرافغان باچاخان نے آج سے سوسال پہلے علم وہنر کے حصول پر زورعدم تشددپرکاربندرہتے ہوئے بر طانوی سامراج کوبرصغیرچھوڑنیپر مجبورکیاآج بھی فکرباچاخان پر عمل پیراہوتے ہوئے خطے میں جاری تناؤکے خاتمے باالخصوص پاکستان اورافغانستان کے عوام خوشحال طرززندگی اپناتے ہوئے دنیا کے ترقی یافتہ مہذب سیال اقوام کے صف کھڑے ہوسکتے ہیں۔

خان امان اللہ خان اچکزئی انکے خاندان اور ساتھیوں کو فکرباچاخان میں شمولیت اختیار کرنے پرخوش آمدید کہتے ہیں اوریہ امیدکرتے ہیں کہ باچاخان کی فکرعوامی نیشنل پارٹی کی وسیع النظر قوم دوست وطن دوست سیاست کو گھر گھر قریہ قریہ پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی صوبائی وزیرزراعت انجنئیرزمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کا۔

کامرکزی نائب صدرملک عثمان اچکزئی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشیدخان ناصرصوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان ایڈوکیٹ قبائلی سر براہ خان امان اللہ خان اچکزئی ضلعی سنئیرنائب صدرگل باران افغان ضلعی نائب صدرصلاح الدین وطن یارتحصیل جنرل سیکرٹری عبدالصادق کاریزوال حاجی نصروصالح زئی عبدالغفار غاورطورجان حاجی فتح محمد سیفل کاکا کلیم اللہ وطن یار ماسٹرشراف الدین نیچمن کلی خان سہیل خان میں خان امان اللہ خان اچکزئی کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔

اس سے پہلے قائدین کاپرتپاک استقبال کیاگیااور بڑے جلوس کی شکل میں انہیں جلسہ گاہ پہنچایاگیاخان حاجی عبدالغنی خان اچکزئی نیقائدین کی روایتی دستاربندی کی اس موقع پرخان امان اللہ خان اچکزئی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیامقررین نے خان امان اللہ خان اچکزئی انکے خاندان ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے کودرست اوربروقت فیصلہ قراردیتے ہوئے کہاکہ آج کی یہ شمولیتی اجتماع اس بات کی غمازی کرتاہے۔

کہ فکرباچاخان ہی پشتونوں کو درپیش مشکلات ومصائب کانہ صرف احاطہ کرتی ہے بلکہ قوم اوروطن خوشحالی کیلئے پرامن جمہوری جدوجہدکے زریعے غضب شدہ حقوق حاصل کرنے کی بھی استعدادرکھتی ہے پارٹی کوجب بھی پشتونوں نیاعتمادبخشاتو پارٹی قیادت نیمشکل حالات کے باوجود پشتونوں کے دیرینہ حل طلب ایشوز حل کرائیچاہئے پشتونوں کوملی شناخت “پشتون خوانام “صوبائی خودمختاری این ایف سی ایوارڈ انگریزسامراج کی کھینچی گئی نفاق کی لکیر “فاٹا”کوپشتون خوا کاحصہ بناناپشتون خوا میں علمی درسگاہوں کا جال بچھاناوہ اہداف تھے۔

جو پارٹی قیادت نیتدبردوراندیش سیاسی وڑن کے بدولت سرکرلئے مقررین نے کہاکہ 2018کیعام انتخابات میں اس صوبے میں ایک قلیل نمائندگی کیتوسط سے چمن ضلع اورلورالائی ڈویڑن کینام سے نئیڈویڑن کاقیام پارٹی کی حکومت میں شامل ہونے کے شرائط میں سرفہرست تھاجس کے یقیناًمستقبل میں علاقے کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردارہوگاانہوں نے کہاکہ ہم سیاست میں شائستگی رواداری برداشت کے قائل ہے البتہ ہم پشتون اولس سے ادراک کرنیکی اپیل کرتیہیں کہ وہ ان قوتوں کامحاسبہ کریں جنہوں نیمذہب اورقوم کینام پربارہاان سیرائیلیکرانہیں یکسربھلادیا۔

انہوں نے کہاکہ خان امان اللہ خان اچکزئی کی اپنیخاندان ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیارکرنیسے پارٹی مزیدمضبوط ہوگی ہم انہیں فکرباچاخان انجمن اصلاح الافاغنہ خدائی خدمت گارتحریک کیتسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سیخوش آمدید کہتے ہیں اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے خان امان اللہ خان اچکزئی نیکہا کہ میں فکر باچاخان سے وابستہ ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناؤں گا اوراس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرونگا بعدازاں خان امان اللہ خان اچکزئی نے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کے اعزازمیں عصرانہ دیا