کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد صحافت کا گلا گھونٹنے کیلئے حکمران میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام پر گھناؤنی سازشوں میں مصروف عمل ہیں حکمرانوں کا یہ عمل انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ صحافتی تنظیموں کی مشاورت سے مزید اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنایا جاتا مگر آج جس طرح آرڈیننس لائے جا رہے ہیں۔
جمہوریت پسند اور جمہوری ادارے آزادی صحافت کیخلاف ہونے والے اقدامات پر آواز بلند کریں حالیہ اقدام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا گلا گھونٹے کا عمل ہے پارٹی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر اس کی ہر اقدام کی مخالفت کریں گے اور کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے بلکہ ثابت قدمی اور مستقل مزاجی سے ایسے عمل کی مخالفت کریں گے۔
جس سے صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا اور آرڈیننس کے ذریعے میڈیا کے خلاف سازشیں ناقابل برداشت ہے اس حوالے سے ملک بھر کی جمہوری قوتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔