|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2021

کوئٹہ: جھالاوا ن عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے زیارت اور پنجگور میں لیویز اور سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصرایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہو نگے دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز اور قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو روکا نہیں جاسکتا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رہے گیلیویز کو نشانہ بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردوں کے حملے میں لیویز فورس کے جوانوں کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہوں انہوں نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت اور سیکورٹی فورسز عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کار لارہی ہیں زیارت لیویز فورس پر دہشت حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

لیویز اور ایف سی فورس کے جوانوں کی شہادت انتہائی دلخراش واقعہ ہے شہداء کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘حکومت اور سیکورٹی فورسز اور عوام دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں ایک پیج پر ہے انہوں نے شہید اہلکار وںکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دْعااور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔