تفتان: اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد حسین نے اپنے ایرانی ہم منصب سے راہداری گیٹ کے مقام پر ملاقات کی ۔ پاکستانی دو رکنی وفد میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد حسین اور رسالدار درمحمد محمدحسنی شامل تھے جبکہ ایرانی وفد میں مرزبان گریڈ 2 محمد رضا اخوان و نمائندہ مرزبان شامل تھے۔ ملاقات میں زیروپوائنٹ گیٹ اور راہداری گیٹ کی بندش و دیگر بارڈری امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد حسین نے اپنے ایرانی ہم منصب سے درخواست کی کہ زیروپوائنٹ گیٹ جلد کھولنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
تفتان کے اکثر لوگوں کے معاش کا دارومدار زیرو پوائنٹ گیٹ اور دیگر سرحدی پوائنٹس سے وابستہ ہے علاقے میں کسی قسم کا کوئی فیکٹری ہے نہ زراعت علاقے کے لوگوں کے روزگار کا انحصار پاک ایران بارڈر پر منحصر ہے بارڈرز کی بندش لوگوں کو شدید مالی مشکلات پیش آرہی جس پر ایرانی مرزبان گریڈ2 محمد رضا اخوان نے زیروپوائنٹ گیٹ اور راہداری گیٹ بہت جلد کھولنے کی یقین دہانی کی۔