پنجگور: نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی میں نئے شمولیت کرنے والے کیلئے ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیاجس میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ویلکم پارٹی میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر بزرگ رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ مرکزی رہنماء علاولدین ایڈوکیٹ مرکزی ریسررچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ جنرل سیکرٹری صدیق بلوچ تحصیل صدر تاج بلوچ خلیج کے۔
رہنماء کامیریڈ اسماعیل بلوچ نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی محمد ایوب دھواری الطاف حسین بلوچ صادق رھچار بلوچ نواز بلوچ صمد صادق بلوچ بی ایس او بچار کے رہنماء عامر بلوچ سمیت دیگر رہنماء موجود تھے ویلکم پارٹی کی تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت نیشنل پارٹی کے رہنماء حافظ زاکر گچکی نے حاصل کی نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر برزرگ رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء علاولدین بلوچ حاجی محمد ایوب دھواری واجہ صدیق بلوچ صمد صادق رھچار بی ایس او بچار کے رہنماء عامر بلوچ نے۔
کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی حقیقی قوم پرست جمہوری سیاسی جماعت اور بلوچستان کی سیاست کے منظم ماس پارٹی کی حیثیت رکھتی ہے وفاقی سیاسی جماعتوں کے علاوہ بلوچستان کی جو جماعتیں وجود رکھتی ہے۔
وہ نیشنل پارٹی کی بدظن سے پیدا ہونی والی جماعتیں ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی ورکروں کی مضبوط جماعت اور سیاسی ورکروں کیلئے منظم سیاسی چھتری کی حیثیت رکھتی ہے نیشنل پارٹی نے کھبی بھی سیاسی ورکروں کو مایوس نہیں کیا ہے جو سیاسی ورکر نیشنل پارٹی سے مختصر وقت کیلئے خائف ہوئے ہیں مگر جلد ہی اپنے پارٹی میں واپس اگئے ہیں۔
انہوں نے بلوچستان کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو ایک بار پھر بدامنی کرپشن لوٹ کھسوٹ اور مقتل گاہ کی جانب دھکیل کر خونی کھیل کھلا جارہا ہے مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا پنجگور کے چار نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کے بعد مقابلے کے دوران مار کرلاشیں ہسپتال پیھنکنا انتہائی ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلوچستان میں 2018 کی الیکشن میں دھاندلی کے زرئعے غیر سیاسی لوگوں کو عوام پر مسلط کرنے کے بعد اب ایک منصوبے کے۔
تحت بلوچستان کی سیاسی حالات کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جاری ہے بارڈر پر روزگار پر پابندی لگا کر عوام کو بھوکا مارنے کی سازش رچائی جارہی ہے بلوچستان کو باقاعدہ فتح کرنے کی کوشش ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ساحل سور وسائل پر قبضہ اور قومی حقوق سے بے گانہ کرنے کیلئے بلوچستان میں نت نئے منصوبے بنایاجارہا ہے بلوچستان کے پارلیمانی نمائندگی ان لوگوں کے سپرد کیا گیا ہے۔
جو بہرے اور گنگے کی کردار ادا کررہے ہیں جدید دور میں بلوچستان کے عوام کو پانی بجلی صحت تعلیم سے محروم کرکے بدامنی کی طرف لاکھڑا کرکے عوام اور سیاسی ورکروں کو بلوچستان کی قومی وسائل کی جدوجہد سے توجہ ہٹادیا گیا ہے انہوں نے بلوچستان کے عوام سے نیشنل پارٹی کو مصبوط بنانے کی اپیل کی ہے