تربت: بلوچستان عوامی پارٹی کے ایم پی اے لالہ رشیددشتی بھی باپ حکومت سے خفا خفا نظرآنے لگے۔ میڈیا نمائندوں سے ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں بلوچستان عوامی پارٹی میں ہوں مگر باپ کی حکومت میں نہیں ہوں۔
تاہم انہوں نے اس بات کی مزید وضاحت نہیں کی۔ ہفتہ کے روز اپنی رہائش گاہ پر مند، دشت ودیگر علاقوں کے مختلف وفودسے ملاقات کی۔ اس دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں لالہ رشیددشتی باپ حکومت سے خفا نظر آنے لگے اورکہاکہ میں باپ پارٹی میں ہوں مگر باپ حکومت میں نہیں ہوں۔
انہوں نے کہاکہ وہ اپنی بساط کے مطابق عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ میرا تعلق عوام سے ہے، عوام سے کسی صورت تعلق کمزورہونے نہیں دوں گا۔